(دو سال پہلے یہ تحریر لکھی تھی پانچ دن بعد رمضان شروع ہونے والا ہے اس لئے یہ دوبارشیئر کررہے ہیں )
“احترامِ رمضان “
دنیا میں رمضان آتا ہے برکتیں اور رحمتیں لئے اور پاکستان میں رمضان ٹراسمیشن کے ساتھ باکردار با ادب (نعوذ باللہ)فنکاروں کے جمگھٹے میں علماء دین بلکہ جید علماء ہر مکتبِ فکر کے نظریات اور افکار لے کے آتا ہے ۔
اس اسلامی ملک سے تو یہ ملک اچھا جہاں ہم ہیں ہزار برائیوں کے باوجود یہاں انسانیت موجود ہے ،،،
ہم اس مرگ بر والے ملک میں رہتے ہیں
ایک واقعہ شئیر کرنا چاہیں گے
جو کہ پچھلے سال رونماء ہوا درد دل رکھنے والے غور کریں کون بہتر ہے ۔
ہمارے شوہر (عابدی) اُس رمضان ایک کورس لینے جارہے تھے وہاں جب لنچ کا وقت ہوا تو ان کا روزہ تھا یہ لنچ پہ نہیں گئے
تو ان کا انسٹریکٹر، ان کے پاس آیا اور کہا کہ تم کیوں نہیں گئے تو عابدی نے کہا ہمارا روزہ ہے یہ ہمارا مقدس مہینہ رمضان ہے اس نےکہا رمضان کیا ہوتا ہے کچھ بتاؤ
عابدی نے رمضان کے بارے میں بتایا اور کہا اس مہینے ہم زیادہ سے زیادہ صدقہ اور خیرات کرتے ہیں تاکہ ضرورت مند فائدہ اٹھائیں اور ہم میں احساس پیدا ہو کہ ہم کسی کی مدد کرسکیں اس کے بعد بات آئی گئی ہوگئی،
گریجویشن کا ٹائم آیا انکی کلاس میں ایک شخص ایسا تھا جو کہ بہت غریب تھا ااور اس کورس کو کرنے کے لئے اسنے اپنی کچھ چیزیں فروخت کی تھی
(کورس تھا اس کی رکوائرمنٹ تھی کہ جو اسکو مکمل کرلے اس کو آگے کام کرنے کے لئے ان کے پاس لیپ ٹوپ ہو مگر وہ شخص افورڈ نہیں کرسکتا تھا )
خیر سب جمع تھے سب کو سرٹیفکٹ دیا گیا پھر
انسٹریکٹر نے کہا کہ آج میں ایک بہت اہم بات شئیر کرنا چاھتا ہوں جو مجھے اب سے پہلے نہیں پتہ تھی
مجھے عابدی سے کچھ پتا چلا تو میں اس رمضان کی برکت جو کہ مسلمانوں کا مہینہ ہے
اس مہینے میں اس انسٹیٹیوٹ کے کچھ ٹیچرز نے ایک لیپ ٹوپ اور کچھ پیسوں کو جمع کیا ہے کہ اس شخص کو رمضان کے نام سے یہ تحفہ دیتے ہیں،
عابدی نے جاکے کہا کہ تم ہم کو بتاتے تو ہم بھی شامل ہوجاتے تو اس نے کہا اس کار خیر میں سب سے بڑا حصہ تمھارا ہے کیونکہ تم نے ہی تو ہم کو رمضان کی فضیلت بتائ جو ہم نے یہ کام کیا اور
آج سے تمھارے اللَّه کے لئے اور رمضان کے مہینے میں ہمیشہ ایک فنڈ تمھارے نام کے ساتھ یہاں دیا جائے گا —
یہ شئیر کرنے کا مقصد یہ تھا کہ ایک غیر مسلم رمضان کا نام سن کے غریب کی مدد کرے مگر یہ اسلامی ملک کے شوشل میڈیا والے انواع و اقسام کے دستر خوان لگا کے صرف اپنا پیٹ بھریں اور لاکھوں گھروں میں چولھا بھی نا جلے ۔
ہم مسلمان سے اچھے تو یہ غیر مسلم ہوئے جو رمضان کا احترام اس طرح کریں
گناہوں کی عادت چھڑا دے یا الہی
ہمیں نیک انسان بنا دے یا الہی
جو تجھ کو جو تیرے محبوب کو پسند ہو
ہمیں ایسا انسان بنا دے یا الہی
(راہ حق)
اللَّه ہم سب پہ رحم کرے آمین،
ہر جگہ اچھے برے ہوتے ہیں مگر
غیر مسلم کو برا کہنے والے اپنے گریبان میں نظر ڈالیں،،،
وَالسَّلَامُ عَلٰى مَنِ اتَّـبَعَ الْـهُدٰی
سورہ طہ "47”
التماسِ دعا
"روبی عابدی "