السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
ابو الحسن حضرت علی علیہ السلام سے مروی ہے :
(مَنْ دعالخوانہ من المؤمنین والمؤمنات والمسلمین والمسلمات وکّل اﷲ بہ عن کل مؤمن ملکا یدعو لہ)
(وسائل الشیعہ جلد ٤ ١١٥٢،حدیث ٨٨٩٣۔)
”جس نے مومنین ومومنات اور مسلمین ومسلمات کیلئے دعا کی تو خداوندعالم ہر مومن پر ایک ملک کو معین فرما ئے گا جو اس کیلئے دعا کر ے گا ”
ابو الحسن الر ضا علیہ السلام سے مروی ہے :
(مامن مؤمن ید عوللمؤمنین والمؤمنات والمسلمین والمسلمات، الأحیاء منھم والأموات،الَّاکتب اللّٰہُ لہُ بکُلِّ مؤمن ومؤمنة حسنة،منذ بعث اللّٰہ آدم الیٰ ان تقوم الساعة )(وسائل الشیعہ جلد ٤ ١١٥٢،حدیث ٨٨٩٤۔)
”جو مو من بھی زندہ مردہ مو منین و مو منات اور مسلمین و مسلمات کیلئے دعا کرے گا خداوند عالم اس کیلئے ہر مومن اور مومنہ کے بدلہ خلقت آدم سے قیامت تک ایک نیکی لکھے گا ”
حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام نے اپنے آباؤ اجداد سے اور انھوں نے حضرت رسول خدا ۖسے نقل کیا ہے :(مامن مؤمن اومؤمنة ،مضیٰ من اوّل الدھر،او ھوآت الیٰ یوم القیامة،الَّا وھم شفعاء لمن یقول فی دعائہ:اللَّھم اغفرللمؤمنین والمؤمنات، وان العبدلیؤمر بہ الی النار یوم القیامة،فیُسحب فیقول المؤمنین والمؤمنات: ۔۔۔۔۔۔
یاربَّنا ھذاالذ کان یدعولنافشفّعنافیہ فیشفّعھم اﷲ،فینجو) (امالی صدوق صفحہ ٢٧٣؛بحارالانوار جلد ٩٣ صفحہ ٣٨٥۔)
”جو مو من مرد یا مو من عورت زمانہ کے آغاز سے گذر چکے ہیں یا قیامت تک آنے والے ہیں وہ اس شخص کی شفاعت کرنے والے ہیں جو یہ دعا کرے :
خدایا مومنین و مومنات کو بخش دے اور قیامت کے دن انسان کو دوذخ میں ڈالے جانے کا حکم دیا جا ئیگا تو اس وقت مو منین و مو منات کہیں گے پروردگار عالم یہ ہمارے لئے دعا کیا کرتا تھا لہٰذا اس کے سلسلہ میں ہم کو شفیع قرار دے تو خدا وند عالم ان کو شفیع قرار دے گا جس کے نتیجہ میں وہ شخص نجات پا جا ئے گا”
"مہربانی فرما کے رمضان کے آخری عشرے کی راتوں میں ہم جیسے گناہ گار کو قطعاً نہیں بھولئے گا۔ پروردگار آپ سب کی جائز خواہشات کو پورا کرے
اور ہمارے زمانے کے امام عج کے ظاہری ظہور میں تعجیل فرمائے”
آمین یا رب العالمین
التماسِ دعاء
"روبی”