الله کے سامنے جوابدہ

"اللّٰہ کے سامنے جوابدہ”

بِسْمِ اللّٰہ ِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

ہم اپنے نظریات اور عقائد ایک دوسرے پر مُسلط کرنے کی بجاۓ دل میں رکھیں،

اتنا جان لیں ہر ایک اللّٰہ کے سامنے اپنی نیتوں اور اعمال کا جوابدہ ہو گا،

ایسی باتیں پھیلانے سے گریز کریں جن سے دوسرے کے دل کو ٹھیس پہنچے اور معاشرے میں نفرت پیدا ہو،

نفرت سے ہم دوسروں کا ہی نقصان نہیں کرتے بلکہ خود اپنی شخصیت کی خوبصورتی کو بھی تہس نہس کر کے رکھ دیتے ہیں۔

اسلام امن اور محبت کا مذہب ہے،

جو ہمیں اخوت اور محبت کا درس دیتا ہے،

انسان سے غلطیاں اور خطائیں نا چاہتے ہوئے بھی سر زد ہو جاتی ہیں مگر ہم اپنی غلطیوں کو تسلیم نہیں کرتے

ہماری انا آڑے آ جاتی ہے،

معاشرے میں امن کی فضاء پیدا کریں بس ہم یہی خیال رکھیں

کہ ہماری ذات سے کسی کو بھی نقصان نہ پہنچے بلکہ سب سے محبتیں بانٹیں نفرتیں دور کریں،

جزاک اللّٰہ

اللّٰہ کے سامنے سر جھکانا انسانیت کی بلندی ہے اور

اس کے علاوہ کہیں سرجھکانا انسانیت کی پستی ہے

اس سوچ میں بیٹھے ہیں جھکائے ہوئے سر ہم

اٹھے تری محفل سے تو جائیں گے کدھر ہم

(سراج)

اللّٰہ تعالیٰ ہم سب کی توفیقات میں اضافہ فرمائے۔

"آمین یا رب العالمین ”

وَالسَّلَامُ عَلٰى مَنِ اتَّـبَعَ الْـهُدٰی

سورہ طہ "47”

التماسِ دعا

"روبی عابدی”

تبصرہ کریں