السلام علیکم
عالموں سے ایک سوال کیا جاتا ہے اور یہ جملہ اکثر ذاکرین بھی بہت عام کہتے ہیں کہ
"نماز کی قضا ہے مجلس کی نہیں؟”
ایک عالم کا بہت اچھا جواب:-
غور کیا جائے تو اسی جملہ میں جواب پوشیدہ ہے
جی ہاں نماز کی قضا ہے مجلس کی نہیں
کیونکہ
نماز کا وقت محدود ہے اگر وہ گزر جائے گا تو اس کی قضا کرنا ہوگی
اس لئے کوشش کی جائے کہ اسکو قضا نہ کریں
بلکہ ادا کریں
جبکہ مجلس کی قضا نہیں ہے
اس کے لئے وقت کی قید نہیں ہے
جس وقت چاہیں کریں
اور اسکو نماز کے لئے روک دیں تو حرج نہیں ہے کیونکہ قضا تو ہے ہی نہیں وقت محدود نہیں ہے
"نماز بر وقت، مجلس ہر وقت”
والسلام
الله تعالیٰ ہم سب کی توفیقات میں اضافہ فرمائے۔
"آمین یا رب العالمین ”
وَالسَّلَامُ عَلٰى مَنِ اتَّـبَعَ الْـهُدٰی
سورہ طہ "47”
التماسِ دعا
"روبی”