السلام علیکم
“موت کے وقت ایمان کی سلامتی کی دعا”
“خاتمہ بالخیر”
امام سجاد علیہ السلام خداوند عالم کی بارگاہ میں عرض کرتے ہیں:
«امتنا مهتدین غیر ضالین، طائعین غیر مستکرهین غیر عاصین».
ہمیں ایسے حال میں موت دینا کہ ہم ہدایت یافتہ ہوں گمراہ نہ ہوں، اطاعت گزار ہوں اطاعت سے انکار کرنے والے اور گناہگار نہ ہوں۔
ایک بہت ہی بہترین و اعلیٰ دعا کہ جس کا غیبت کے دورمیں پڑھنےکا حکم دیا گیا ہے:
یا أَللهُ یا رَحْمانُ یا رَحِیمُ! یا مُقَلبَ الْقُلُوبِ، ثَبتْ قَلْبی عَلی دِینِک*
اے خدا، اے وسیع رحمت والے، اے مہربان، اے دلوں کو موڑنے والے میرے دل کو اپنے دین پرثابت اوراستوار قرار دے۔
حضرت امام مہدی عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کے ظہورکی تعجیل کے لیے دعا کرنے سے زیادہ اہم عقیدے اورایمان پرثابت قدم اورباقی رہنےاورامام زمانہ علیہ السلام کے ظہورتک ان کا انکارنہ کرنے کی دعا ہے۔
کیونکہ موت فقط اس چند روزہ فانی دنیا کےخاتمےکا نام ہے لیکن صحیح عقیدے سے باہرنکل جانا آخرت کی حیات سے ابدی ہلاکت اورجہنم میں ہمیشہ رہنے کا سبب ہے۔
(درمحضربہجت جلد نمبر2 صفحہ نمبر101)
حکم مستوری و مستی همه بر عاقبت است
کس ندانست که آخر به چه حالت برود
(ہوش اور مدہوشی کا حکم انسان کی عاقبت پر منحصر ہے، کسی کو نہیں معلوم کہ آخر وہ کسی حال میں جائے گا۔)
الله تعالیٰ ہم سب کی توفیقات میں اضافہ فرمائے
اور ایمان کے ساتھ موت آئے ۔
"آمین یا رب العالمین "
وَالسَّلَامُ عَلٰى مَنِ اتَّـبَعَ الْـهُدٰی
سورہ طہ "47”
التماسِ دعا
"روبی عابدی”