منتظرِ امام

السلام علیکم

امام زمانہ عج کے حوالے سے چند باتیں :-

“کون منتظر”

امام زمانہؑ ہمارے منتظر..

امام زمانہؑ ہمارے منتظر ہیں

نہ یہ کہ ہم امام زمانہؑ کے منتظر ہوں

کیونکہ ہمیشہ تیار اور آماده انسان،

غیر آماده شخص کا منتظر ہوتا ہے!!

ہم فرض کریں ایک فیملی دعوت پر جانے کی تیاری کرے، والد سب سے پہلے کپڑے اور جوتے پہن کر تیار ہو جائیں اور گیراج میں گاڑی اسٹارٹ کر کے بچوں کے آنے کا انتظار کرنے لگیں،

لیکن اِدھر گھر میں ایک بچہ جوتے ڈهونڈ رہا ہے،

ایک جراب ڈهونڈ رہا ہے،

اُدھر باپ بچوں کا منتظر ہے کہ جو ابھی تک تیار نہیں ہوئے ہیں.

امام عج ہمارے منتظر ہیں مگر ہم ابھی تک تیار نہیں

“منقول”

عمل سے دور ہیں دنیا کی چاہ غالب ہے

جو حال ہے یہی کہنا یہاں مناسب ہے

امام تو نہیں غائب عوام غائب ہے

امام آئیں گے پہلے عوام آجائے

پروردگار سے دعاگو ہیں کہ ہمیں ان افراد میں سے قرار دے کہ جو امام عج کے ظہور کے لئے زمینہ تیار کر رہے ہیں.

آمین یا رب العالمین

الّلهُمَّ صَلِّ عَلَی مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍوَعَجِّلْ فَرَجَهُمْ

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــوَالسَّلَامُ عَلٰى مَنِ اتَّـبَعَ الْـهُدٰى

(سورہ طہ-47)

التماسِ دعا "

"روبی عابدی”

تبصرہ کریں