معرفت قرآن

السلام علیکم

معرفت قرآن کیا ہے؟

‎ایک ان پڑھ بزرگ خاتون جن کا بیٹاان کو پردیس سے ہر مہینے ایک خط میں ایک چیک بھیجتا تھا

‎ وہ اس خط کو وصول کرتیں، اسے چومتی،اپنی آنکھوں سے لگاتیں اور پھر اس کو بکس میں بند کر کے رکھ دیتی

‎وہ یہ تو جانتی تھیں کہ ان کے پیارے بیٹے کا بڑا ہی پیارا خط ہے لیکن ان کو پتہ نہیں تھا کہ یہ خط نہیں

‎بلکہ ان کے بیٹے نے رقم کا چیک بھیجا ہے جسے وہ بینک لیکر جاتی تو ان کو پیسے ملتے

‎یہاں تک کہ وہ خاتون غربت اور بھوک و افلاس کے ہاتھوں وفات پاگئیُں

‎لیکن

‎افسوس صد افسوس ان کو ساری زندگی یہ نہ پتہ چل سکا کہ ان کا بیٹا ان کے لئے رقم بھیجتا رہا تھا ۔

بالکل

اسی طرح اللہ کا کلام ہمارے پاس آیا

لیکن ہم نے بھی ان پڑھ خاتون کی طرح ا سکو آنکھوں سے لگایا ، اس کو چوما ، اور بہت احتیاط کے ساتھ غلاف میں بند کر کے اونچی جگہ پراحتراماً رکھ دیا

***

طاقوں میں سجایا جاتا ہوں،آنکھوں سے لگایا جاتا ہوں

تعویذ بنایا جاتا ہوں، دھو دھو کے پلایا جاتا ہوں

جز دان حریر و ریشم کے اور پھول ستارے چاندی کے

پھر عطر کی بارش ہوتی ہے، خوشبو میں بسایا جاتا ہوں

***

لیکن اللہ کے کلام سے فائدہ اور ہدایت حاصل نہیں کررہے

“جہالت بدترین دوست ہے۔سب سے وفادار ہمراہی علم و معرفت ہے۔”

علم میں بھی سرور ہے لیکن

یہ وہ جنت ہے جس میں حور نہیں

“روزانہ قرآن باترجمہ وتفسیر پڑھ کرسمجھنے کی عادت ڈالیں چاہے ایک رکوع یا ایک آیت ہی کیوں نہ ہو۔ “

يوں الجھتے نہ مسلماں سے مسلماں كوئى

گر مسلمان حقيقت ميں مسلماں ہوتے

يہ فسادات كے طوفان نہ اٹھتے ہرگز

ہم اگر وقفِ رہِ سنت و قرآں ہوتے

پروردگار ہم سب کی توفیقات میں اضافہ کرے

آمین یا رب العالمین

"وَالسَّلَامُ عَلٰى مَنِ اتَّـبَعَ الْـهُدٰى

(سورہ طہ-47)

التماسِ دعا ”

"روبی عابدی”

تبصرہ کریں