”قرآن کی ابتدا رحمت کی صفت کے ساتھ”

السلام علیکم

نہیں ہوتی وہاں رحمت خدا کی

نہ ہو وقعت جہاں صدق و صفا کی

“قرآن کی ابتدا رحمت کی صفت کے ساتھ”

پروردگار نے اپنے کلام کی ابتدا میں اپنی تعریف، رحمت اور رحمانیت کے ساتھ کی ہے اور اپنی تمام کمالی صفات میں سے فقط اس صفت کا انتخاب فرمایا ہے

اور یہ اللَّه کی صفت رحمت ہی ہے جو اس بات کا موجب بنی کہ وہ اپنے پیغمبرٌ کو لوگوں کی جانب بھیجے اور پیغمبر پر قرآن نازل کرے

یہی وجہ ہے کہ قرآن کی ابتداء اللَّه کی رحمانیت کے ساتھ ہوئی اور اس کتاب کا آغاز رحمت کی صفت کے ساتھ ہوا

بلاشبہ قرآن کتابِ رحمت ہے

اور اس کے لانے والا پیامبرِ رَحْمَةً لِّلْعَالَمِينَ ہے

پروردگار نے متعدد آیات میں اس حقیقت کی تصریح فرمائی ہے اور قرآن اور پیغمبرٌ کی تعریف رحمت کی صفت کے ساتھ کی ہے

1- مِن رَّبِّكُمْ وَهُدًى وَرَحْمَةٌ لِّقَوْمٍ يُؤْمِنُونَ

(سورہ اعراف/203)

یہ قران تمہارے پروردگار کی طرف سے دلائل ہدایت اور صاحبانِ ایمان کے لئے رحمت کی حیثیت رکھتا ہے۔

2- يَا أَيُّهَا النَّاسُ قَدْ جَاءَتْكُم مَّوْعِظَةٌ مِّن رَّبِّكُمْ وَشِفَاءٌ لِّمَا فِي الصُّدُورِ وَهُدًى وَرَحْمَةٌ لِّلْمُؤْمِنِينَ

(سورہ یونس/57)

ایہاالناس! تمہارے پاس پروردگار کی طرف سے نصیحت اور دلوں کی شفا کا سامان اور ہدایت اور صاحبانِ ایمان کے لئے رحمت قرآن آچکا ہے

3- وَنَزَّلْنَا عَلَيْكَ الْكِتَابَ تِبْيَانًا لِّكُلِّ شَيْءٍ وَهُدًى وَرَحْمَةً وَبُشْرَىٰ لِلْمُسْلِمِينَ

(سورہ النحل /89)

اور ہم نے آپ پر کتاب نازل کی ہے جس میں ہر شے کی وضاحت موجود ہے اور یہ کتاب اطاعت گزاروں کے لئے ہدایت ,رحمت اور بشارت ہے

4- وَنُنَزِّلُ مِنَ الْقُرْآنِ مَا هُوَ شِفَاءٌ وَرَحْمَةٌ لِّلْمُؤْمِنِينَ

(سورہ الاسراء/بنی اسرائیل/82)

اور ہم قرآن میں وہ سب کچھ نازل کررہے ہیں جو صاحبانِ ایمان کے لئے شفا اور رحمت ہے

5-وَمَا أَرْسَلْنَاكَ إِلَّا رَحْمَةً لِّلْعَالَمِينَ

(سورہ الانبیاء /107)

اور ہم نے آپ کو عالمین کے لئے صرف رحمت بناکر بھیجا ہے

6- وَإِنَّهُ لَهُدًى وَرَحْمَةٌ لِّلْمُؤْمِنِينَ

(سورہ النمل /77)

اور یہ قرآن صاحبانِ ایمان کے لئے ہدایت اور رحمت ہے

“البیان”

“آیت اللہ الخوئی”

فقط امید ہے بخشش کی تیری رحمت سے

وگر نہ عفو کے قابل میرے گناہ نہیں

وَالسَّلَامُ عَلٰى مَنِ اتَّـبَعَ الْـهُدٰى

(سورہ طہ-47)

التماسِ دعا

"روبی عابدی”

تبصرہ کریں