السلام علیکم
تو نے صداقتوں کا نہ سودا کیا حسینؑ
باطل کے دل میں رہ گئی حسرت خرید کی
(اقبال ساجد)
3 شعبان امام حسین علیہ السلام کی ولادت باسعادت کی پرمسرت موقع پہ ہم اور ہماری فیملی، رسول اللہٌ، امام علی ع، بی بی سیدہ طاہرہ س، خانوادہ رسولٌ خصوصاٌ ہمارے وقت کے امام عصر عج، تمام مومنین و مومنات، مسلمین و مسلمات کو دل کی گہرائیوں سے ہدیہ تہنیت پیش کرتے ہیں
خطیبِ شہر کا مذہب ہے بیعتِ سلطاں
ترے لہو کو کریں گے سلام ہم جیسے
(فراز)
امام حسینؑ کی کنیت
ابو عبداللہ ہے۔
[شیخ مفید، الارشاد، 1413ق، ج2، ص27؛ ابن ابیشیبہ، المصنَّف، 1409ق، ج8، ص65؛ ابن قتیبہ، المعارف، 1960م، ج1، ص213.]
ابوعلی، ابوالشہداء (شہیدوں کا باپ)،
ابوالاحرار (حریت پسندوں کے باپ) و
ابوالمجاہدین (مجاہدوں کے باپ)
بعض دیگر آپ کی کنیت ہیں۔
[محدثی، فرہنگ عاشورا، 1380ش، ص39.]
امام حسین بن علیؑ کے بہت سارے القاب ہیں۔
امام حسینؑ سے متعدد القاب منسوب کئے گئے ہیں جن میں سے اکثر آپ کے بھائی امام حسن مجتبیؑ کے ساتھ مشترک ہیں؛
جیسے: سید شباب أہل الجنۃ (جنت کے جوانوں کے سردار)۔ آپ کے بعض دوسرے القابات مندرجہ ذیل ہیں:
زکی، طیب، وفیّ، سیّد، مبارک نافع، الدلیل علی ذات اللّہ، رشید، و التابع لمرضاۃ اللّہ۔
[ابن شہر آشوب، مناقب آل ابیطالب، 1385ش، ج4، ص86.]
ابن طلحہ شافعی نے «زکی» لقب کو دوسرے القاب میں سب سے زیادہ مشہور اور «سید شباب أہل الجنہ» کے لقب کو سب سے اہم لقب قرار دیا ہے۔
[ابن شہر آشوب، مناقب آل ابیطالب، 1385ش، ج4، ص86.]
بعض احادیث میں آپؑ کو شہید یا سید الشہداء کے لقب سے پکار ہے۔
[شیخ طوسی، امالی، 1414ق، ص49ـ 50.]
ثاراللہ اور قتیل العبرات کے القاب بھی بعض زیارتناموں میں ذکر ہوئے ہیں۔
[ابن قولویہ، کامل الزیارات، 1356، ص176.]
سوالِ بیعتِ شمشیر پر جواز بہت
مگر جواب وہی معتبر حسینؑ کا ہے
(افتخار عارف)
پیغمبر اکرمؐ کی ایک روایت جس کو شیعہ اور اہل سنت کے اکثر منابع میں نقل کیا ہے اس میں
«حسین سِبطٌ مِن الاَسباط»
(حسین اسباط میں سے ایک)[شیخ مفید، الارشاد، 1413ق، ج2، ص127؛ مقریزی، امتاع الأسماع، 1420ق، ج6، ص19.] ذکر ہوا ہے۔
سبط یا اسباط جو کہ اس روایت میں اور قرآن مجید کی بعض آیات میں بھی آیا ہے اس کے معنی کے بارے میں کہا گیا ہے کہ علاوہ بر این کہ انبیا کی نسل ہیں، امام اور نقیبوں میں سے بھی ہیں جو لوگوں کی سرپرستی کے لیے انتخاب ہوئے ہیں۔
[ری شہری، دانشنامہ امام حسین،1388ش، ج1، ص474-477.]
کسی سے اب کوئی بیعت طلب نہیں کرتا
کہ اہلِ تخت کے ذہنوں میں ڈر حسین کا ہے
(گلزار بخاری)
اَلسَّلامُ عَلَیکَ یا اَباعَبدِالله اَلسَّلامُ عَلَیکَ یَابنَ رَسوُلِ الله اَلسَّلامُ عَلَیکَ یَابنَ اَمیرِالمُؤمِنینَ وَابنَ فاطِمَةَ الزَّهراء سَیِّدَةَ نِساءِ العالَمینَ وَ رَحمَةُ اللهِ وَ بَرَکاتُهُ
وَالسَّلَامُ عَلٰى مَنِ اتَّـبَعَ الْـهُدٰی
(سورہ طہ-47)
التماسِ دعا
”روبی عابدی”