یومِ مادر مبارک!

السلام علیکم

بیس جمادی الثانی دختر گرامی پیغمبر اسلامۖ، ام ابیہا، صدیقہ کبری جناب سیدہ سلام اللہ علیہا کا یوم ولات باسعادت ❤️

دختر رسولۖ اور امیرالمومنین حضرت علی بن ابیطالب علیہ السلام کی زوجہ مطہرہ، حسنینٌ و زینب و ام کلثومٌ کی مادرِ گرامی

حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی ولادت باسعادت

اور یوم مادر اور یوم خواتین کی مناسبت سے

مبارک باد پیش کرتے ہیں ❤️🌹❤️

بی بی دو عالم، ام ابیہا، صدیقہ کبری، جناب سیدہ حضرت فاطہ زہرا سلام اللہ علیہا پوری تاریخ میں

خواتین عالم کا عظیم و برتر نمونہ ہیں

ماں آفتابِ زیست ہے ماں ہفت آسماں

ماں بارشِ کرم ہے محبت کی کہکشاں

اس ایک لفظ میں سمٹ آئے زماں مکاں

ماں فاطمہ اگر ہو تو پھر عرش آستاں

دل اور زبان و ذہن میں کچھ فاصلہ نہ ہو

جو بھی لکھوں میں مولا وہ میرا کہا نہ ہو

زہرا ، بتول ، صديقہ ، كبري ، مباركہ ، عذرہ ، طاہرہ ، سيد النساء زہرا، سیدۃ النساء العلمین ، راضیۃ، مرضیۃ، شافعۃ ، زکیہ ، خیر النساء، ام الحسن ، ام الحسين ، ام المحسن ، ام الائمہ و ام ابيھا۔

دریائے علم اجرِ رسالت ہیں فاطمہ

قرآن اختصار، فصاحت ہیں فاطمہ

محرومِ عدل، روحِ عدالت ہیں فاطمہ

اللہ کے نبی کی محبت ہیں فاطمہ

رازِ حیات بنتِ نبی کی حیات میں

ماں ایسی ہم نے دیکھی نہیں کائنات میں

ہم آج کے خصوصی ماں کے دن پہ آپٌ کی ماں کو کیسے بھول سکتے ہیں

آپ کی والدہ ماجدہ، جناب خدیجہ بنت خویلد جو قبل از اسلام قریش کی سب سے زیادہ باعفت اور نیک خاتون تھیں ۔ وہ عالم اسلام کی سب سے پہلی خاتون تھیں جو خورشید اسلام کے طلوع کے بعد حضرت محمد مصطفی(ص) پر ایمان لائیں اور اپنا تمام مال دنیا اسلام کو پروان چڑھانے کےلئے اپنے شوھر کے اختیار میں دے دیا ۔ تاریخ اسلام، حضرت خدیجہ(س) کی پیغمبر اسلام(ص) کے ساتھ وفاداری اور جان و مال کی فداکاری کو ھرگز نھیں بھلا سکتی۔

ہماری دعا ہے پروردگار آج کے دن کی برکت سے ہماری تمام خواتین میں سیرت سیدۃ النساء العالمین کو اجاگر فرما

ہم سب کو ان کے اسوہ پہ چلنے کی توفیق دے

ہم سب میں وہ ہمت و شجاعت پیدا ہو کہ

ہر گھر سے حسینی کردار برامد ہو جو یزید وقت کو للکار سکے

🌹تمام خواتین اور مادرمسلمین کو یومِ مادر مبارک ہو 🌹

#womenempowerment #womenday2018

آمین یا رب العالمین!

وَالسَّلَامُ عَلٰى مَنِ اتَّـبَعَ الْـهُدٰی

سورہ طہ "47”

التماسِ دعا

"روبی عابدی”

تبصرہ کریں