السلام علیکم
إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ
پچیس (25) شوال امام جعفر صادق، ابو عبداللہ ، جعفر بن محمد بن علی بن الحسن بن علی بن ابی طالب علیہ السلام معروف بہ صادق آل محمد شیعوں کے چھٹے امام کی شہادت کے موقع پر ہم اور ہماری فیملیرسول اللہٌ، خانوادہ رسول ع اور خصوصاً وقت کے امام، امام زماں عج کی خدمت میں اور تمام مومنین و مومنات و مسلمین و مسلمات کو تعزیت پیش کرتے ہیں
مالک سے اگر تصدیق نہیں پھر کوئی بشر صدیق نہیں
اور دہر کی ہر سچائی کا معیار امام صادقٌ ہیں
(ذیشان حیدر جوادی)
امامٌ صادقٌ کے کچھ فرمودات:
امام جعفر صادق علیہ السلام ارشاد فرماتے ہیں:
کسی مسلمان کیلئے تین سفروں کے علاوہ کوئی سفر سزاوار نہیں! پہلا: اپنی اقتصادی حالت کی بہتری کیلئے(تجارتی سفر)۔
دوسرا: آخرت کے سفر کیلئےزاد راہ کی تیاری کیلئے (زیارتی سفر)۔
تیسرا: حلال لذتوں سے لطف اندوزی کیلئے(تفریحی سفر)۔(وسائل الشيعه، ج 17، ص 63 )
امام صادق علیہ السلام ارشاد فرماتے ہیں:
«لا خير فيمن لا يحب جمع المال من حلال يکف به وجهه و يقضى به دينه و يصل به رحمه؛ (الکافى، ج 5، ص 72 )
جو انسان اپنے اہل و اعیال کی آبرو کی حفاظت کیلئے،اپنے قرضہ کو ادا کرنے کیلئے اور اپنے خاندان کے گذارے کیلئے حلال روزی کمانےکو دوست نہ رکھتا ہو اس سے کسی نیکی کی امید مت رکھو!
اپنے ماننے والوں کو تاکید کرتے ہوئے ارشاد فرماتے ہیں:
«لا تدع طلب الرزق من حله فانه عون لک على دينک؛
(وسائل الشيعه، ج 17، ص 34 .)
حلال روزی کمانے سے ہرگز شرم نہ کرو کیونکہ حلال کمانا تمہاری ،تمہارے دین میں نصرت کرے گا۔
شاعر اس مطلب کو اپنے شعر میں اس انداز مین بیان کرتے ہیں:
چيست دنيا از خدا غافل بدن
نى قماش و نقره و فرزند و زن
(اگر دنیا، اللہ کی یاد سے غافل نہ کرے !
اور مال، اولاد اور اہل و عیال دین سے نہ روکے!)
مال را کز بهر دين باشى حمول
نعم مال صالح خواندش رسول
(تو رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے قول کے مطابق
یہ صالح مال ہے۔)
آب در کشتى هلاک کشتى است
آب اندر زيرکشتى پشتىاست
(کیونکہ پانی جب تک کشتی سے باہر ہے کشتی کا سہارا ہے!
جب پانی کشتی میں اندر آئے گا توکشتی کے تباہ ہونے کا سبب بنے گا!
چونکهمال وملکرا ازدلبراند
زآن سليمان خويش جز مسکين نخواند
(جو بھی مال اور دنیا کو دھتکارے گا،
سلمان بھی مسکین کے علاوہ کچھ نہ رہے گا!)
گر چه جمله اين جهان ملک وى است
ملکدرچشمدلاولاشىاست
(اگرچہ پورا جہان اللہ تعالی کا ہےاور دل کی نظر میں اس دنیا کی کوئی اہمیت نہیں!)
"وَالسَّلَامُ عَلٰى مَنِ اتَّـبَعَ الْـهُدٰى”
(سورہ طہ-47)
التماسِ دعا
"روبی عابدی"
