“ہماری پریشانیاں اور اللَّه کے جوابات”
ہم نے کہا: ہم تھک چکے ہیں ۔
جواب آیا: لَا تَقۡنَطُوۡا مِنۡ رَّحۡمَۃِ اللّٰہِ .
اللَّه کی رحمت سے ناامید نہ ہونا۔
(سورۃ الزمر:53)۔
ہم نے کہا: کوئی بھی ہمارے دل کی بات نہیں جانتا۔
جواب آیا: وَ اعۡلَمُوۡۤا اَنَّ اللّٰہَ یَحُوۡلُ بَیۡنَ الۡمَرۡءِ وَ قَلۡبِہٖ.
اللَّه، انسان اور اس کے قلب کے بیچ حائل ہو جاتا ہے۔
(سورۃ انفال:24)۔
ہم نے کہا: تیرے سوا ہمارا کوئی نہیں۔
جواب آیا: وَ نَحۡنُ اَقۡرَبُ اِلَیۡہِ مِنۡ حَبۡلِ الۡوَرِیۡدِ.
ہم اس کی دھڑکتی رگ سے بھی زیادہ قریب تر ہیں۔
(سورۃ ق:16)۔
ہم نے کہا: لگتا ہے وہ ہمیں بھول ہی گیا ہے۔
جواب آیا: فَاذۡکُرُوۡنِیۡۤ اَذۡکُرۡکُمۡ.
مجھے یاد کرتے رہو میں بھی تمہیں یاد رکھوں گاـ
(سورۃ بقرۃ:152)۔
ہم نے کہا: شاید یہ تکالیف اور مصائب کبھی ختم نہ ہوں گے۔
جواب آیا: وَاتَّبِعْ مَا يُوحَىٰ إِلَيْكَ وَاصْبِرْ حَتَّىٰ يَحْكُمَ اللَّهُۚ وَهُوَ خَيْرُ الْحَاكِمِينَ
اور آپٌ کو جو حکم بھیجا جاتا ہے اس کی پیروی کئے جاؤ اور (تکلیفوں پر) صبر کرو۔ یہاں تک کہ اللَّه فیصلہ کردے۔ اور وہ سب سے بہتر فیصلہ کرنے والا ہے۔
(سورہ یونس:109)۔
ہم نے کہا: لگتا ہے ہماری یہ حسرت کبھی پوری نہیں ہوگی۔
جواب آیا: وَعَسَىٰ أَن تَكْرَهُوا شَيْئًا وَهُوَ خَيْرٌ لَّكُمْۖ وَعَسَىٰ أَن تُحِبُّوا شَيْئًا وَهُوَ شَرٌّ لَّكُمْۗ۔
ممکن ہے کہ تم کسی چیز کو برا جانو اور دراصل وہی تمہارے لئے بھلی ہو اور یہ بھی ممکن ہے کہ تم کسی چیز کو اچھی سمجھو، حالانکہ وہ تمہارے لئے بری ہو۔
(سورہ بقرۃ:216)۔
ہم نے کہا: ہم نے اتنے گناہ کیے۔ ہمارے لئے معافی کا کوئی چانس نہیں ہے۔
جواب آیا: اِنَّ اللّٰہَ بِالنَّاسِ لَرَءُوۡفٌ رَّحِیۡمٌ.
اللَّه انسانوں پر بہت ہی مہربان اور رحم کرنے والا ہےـ
(سورہ بقرۃ:143)۔
ہم نے کہا: بندے ہیں تیرے اے مالک.
جواب آیا: وَ مِنَ النَّاسِ مَنۡ یَّعۡبُدُ اللّٰہَ عَلٰی حَرۡفٍۚ فَاِنۡ اَصَابَہٗ خَیۡرُۨ اطۡمَاَنَّ بِہٖۚ وَ اِنۡ اَصَابَتۡہُ فِتۡنَۃُۨ انۡقَلَبَ عَلٰی وَجۡہِہٖ۟ۚ خَسِرَ الدُّنۡیَا وَ الۡاٰخِرَۃَؕ ذٰلِکَ ہُوَ الۡخُسۡرَانُ الۡمُبِیۡنُ۔
بعض لوگ ایسے بھی ہیں کہ ایک کنارے پر (کھڑے) ہو کر اللَّه کی عبادت کرتے ہیں۔ اگر کوئی نفع مل گیا تو دلچسپی لینے لگتے ہیں اور اگر کوئی آفت آگئی تو اسی وقت منہ پھیر لیتے ہیں۔ انہوں نے دونوں جہاں کا نقصان اٹھا لیا واقع یہ کھلا نقصان ہے۔ (سورۃ الحج:11)۔
"وَالسَّلَامُ عَلٰى مَنِ اتَّـبَعَ الْـهُدٰى”
(سورہ طہ-47)
التماسِ دعا
"روبی عابدی”
