غور و فکر کتاب کافی ہے

السلام علیکم

قرآن میں انسان کو جابجا غور و فکر اور تعقل پر ابھارا ہے ۔

جا بجا

یعقلون تعقلون اور تفکرون

( یہ لوگ عقل سے کام نہیں لیتے یا تم غور نہیں کرتے )

کے الفاظ استعمال ہوئے ہیں ۔

بعض اسکالرز نے لکھا ہے کہ قرآن نے عقل و فکر کے صیغے کم سے کم 500 مرتبہ استعمال کیے ہیں۔

اسی سے پتہ چلتا ہے کہ غور و فکرکرنا اللَّه کی ایک عظیم الشان نعمت ہے جس کا کوئی بدل نہیں ہوسکتا ،

اس سے کام لینے اور غور و فکر کرنے پر بہت زیادہ ابھارا گیا ہے

دور تک روشنی ہے غور سے دیکھ

موت بھی زندگی ہے غور سے دیکھ

(اختر انصاری)

آج تھوڑا اس پہ غور ۔۔

“کہا جاتا ہے ہمارے لئے کتاب کافی ہے “

حدیث ثقلین مختلف مضامین کے ساتھ اہل سنت کی صحیح کتابوں میں نقل ہوئی ہے۔

1۔ مسلم نے اپنی سند کے ساتھ زید بن ارقم سے نقل کیا ہے:

”قام رسول اللَّه (صلی اللَّه علیہ و آلہ) یوما فینا خطیبا بماء بدعی خما بین مکة والمدینة، فحمد اللَّه واثنی علیہ ووعظ و ذکر ثم قال:

اما بعد ، الا یا ایھا الناس ! فانما انا بشر یوشک ان یاتی رسول ربی فاجیب و انا تارک فیکم ثقلین : اولھما کتاب اللہ فاستمسکوا بہ، فحث علی کتاب اللَّه و رغب فیہ ثم قال: و اہل بیتی، اذکرکم اللہ فی اہل بیتی، اذکرکم اللہ فی اہل بیتی، اذکرکم اللہ فی اہل بیتی.“

ایک روز رسول اللَّه (صلی اللَّه علیہ و آلہ) مکہ اور مدینہ کے درمیان پانی کے تالاب کے نزدیک کھڑے ہوئے اور

اس کا تالاب کا نام خم ہے اور وہاں پر آپ نے ایک خطبہ دیا، اس خطبہ میں حمد وثنائے الہی اور وعظ و نصیحت کے بعد فرمایا:

اے لوگو! میں بھی ایک انسان ہوں اور بہت جلدی پروردگار کا فرشتہ میری روح قبض کرنے کیلئے آئے گا اور مجھے لبیک کہنا پڑے گا،

میں تمہارے درمیان دو گران قدر چیزیں چھوڑے جارہا ہوں

ان میں سے ایک اللَّه کی کتاب ہے جس میں ہدایت اور نور ہے لہذا اللَّه کی کتاب سے تمسک کرنا پیغمبر اکرم (صلی اللَّه علیہ و آلہ) نے کتاب اللَّه کی بہت زیادہ سفارش اور تاکید کی اوراس پر عمل کرنے کی ترغیب دلائی ،

اس کے بعد فرمایا: میرے اہل بیت،

میں تمہیں اپنے اہل بیت کی سفارش اور تاکید کرتا ہوں

اور اس جملہ کو آپْ نے تین مرتبہ دہرایا.

(صحیح مسلم، ج ۷، ص ۱۲۲)

سن کسی مجذوب سے ایک بار روداد‌ غدیر

خم کے منبر پر علیْ کا مرتبہ کچھ اور ہے

(عفت عباس)

"وَالسَّلَامُ عَلٰى مَنِ اتَّـبَعَ الْـهُدٰى”

(سورہ طہ-47)

التماسِ دعا

"روبی عابدی”

تبصرہ کریں