السلام علیکم
"اچھا لکھیں تاکہ کل پڑھنے میں ہم کو اچھا لگے”
کائنات کا مالک اپنی کتاب قرآن مجید میں ارشاد فرماتا ہے:-
"اِقْرَاْ كِتَابَكَۚ كَفٰى بِنَفْسِكَ الْيَوْمَ عَلَيْكَ حَسِيْبًا
(سورہ الاسراء/ 14)
کہ اب اپنی کتاب کو پڑھ لو آج تمہارے حساب کے لئے یہی کتاب کافی ہے۔”
اس آیت کی روشنی میں
آج ہم اپنا نامۂ اعمال لکھ رہے ہیں
اور کل ہم کو پڑھنا ہے
اس لئے
جتنا ہوسکے اچھا لکھیں
تاکہ
کل پڑھتے ہوئے ہمیں اپنا لکھا ہوا اچھا لگے۔۔۔
پروردگار ہمیں جہالت سے دور رکھ اور ہمیں عقل کے ساتھ علم عطافرما۔
"آمین یا رب العالمین ”
وَالسَّلَامُ عَلٰى مَنِ اتَّـبَعَ الْـهُدٰی
سورہ طہ "47”
التماسِ دعا
"روبی”
