گرہن کے حوالے سے انبوکس میں مسلسل سوالات آرہے ہیں سب کو الگ الگ جواب دینا مشکل ہے اس لئے ہر دفعہ کی طرح یہ پوسٹ دوبارہ حاضرِ خدمت ہے
السلام علیکم
چاند گرہن کا حاملہ Pregnant خواتین پہ فرق پڑنا….
کتنا سچ،کتنا جھوٹ… ؟؟
سوال۔ کیا چاند گرہن کے حاملہ Pregnant خواتین پہ فرق پڑتا ہے؟
جواب:/ بالکل نہیں…..
چاند گرہن یا سورج گرہن کا حمل سے کوئی تعلق نہیں ہے
حاملہ خواتین کے جنین پر چاند گرہن یا سورج گرہن کی وجہ سے کسی قسم کا کوئی اثر نہیں ہوتا
محض روایتی باتیں ہیں جو لوگ بغیر تحقیق کے پھیلاتے ہیں ان میں کوئی صداقت نہیں ہے
ہمارے معاشرے میں عرصہ دراز سے یہ بات مشہور ہے کہ گرہن کے وقت حاملہ خواتین اپنے کمرے میں بند رہیں کیونکہ چاند گرہن کے مضر اثرات سے ان کے حمل کو کوئی نقصان پہنچ سکتا ہے
ﺍﺱ ﺑﺎﺕ ﮐﯽ ﮐﻮﺋﯽ ﺣﻘﯿﻘﺖ ﻧﮩﯿﮟ ﺍﻥ ﺑﺎﺗﻮﮞ ﮐﺎ ﺷﻤﺎﺭ ﺗﻮﮨﻤﺎﺕ ﻣﯿﮟ ﮨﻮﺗﺎ ﮨﮯ ﺍﯾﺴﮯ ﺗﻮﮨﻤﺎﺕ ﻭﺍﺿﺢ ﺭﮨﮯ ﭼﺎﻧﺪ ﺍﻭﺭ ﺳﻮﺭﺝ ﮔﺮﮨﻦ ﮐﮯ ﮐﻮﺋﯽ ﺑﮭﯽ ﻣﻀﺮ ﺍﺛﺮﺍﺕ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﯿﮟ
البتہ سائنس میں یہ ہے کہ سورج گرہن براہ راست دیکھنا آنکھوں کے لئے نقصان دہ ہے
لیکن چاند گرہن کو اس طرح دیکھنے کے کوئی مضر اثرات نہیں۔
اس سلسلے میں ہمارا اپنا ذاتی تجربہ بھی ہے کہ کسی قسم کے کوئی بھی اثرات نہیں ہوتے تین دفعہ کا تجربہ ہے
ضرورت اس امر کی ہے کہ لوگوں میں گرہن کے بارے میں شعور و آگہی پیدا کی جائے اور انہیں توہمات کے دائرے سے نکالا جائے
کیونکہ ان توہمات کے باعث معمولاتِ زندگی متاثر ہوتے ہیں جس کا نتیجہ دنیاوی اور آخروی نقصان کی صورت میں نکلتا ہے
واضح رہے چاند اور سورج گرہن کے کوئی بھی مضر اثرات نہیں نہ اسلام میں نہ سائنس میں
البتہ شریعت میں اس وقت دعا اور نماز آیات کا حکم ہے
وَالسَّلَامُ عَلٰى مَنِ اتَّـبَعَ الْـهُدٰى
(سورہ طہ-47)
التماسِ دعا
"روبی عابدی”
