مسکراہٹ

‎ 😊!! مسکراہٹ

‎انسان کی شخصیت میں سب سے سحر انگیز شۓ اسکی مخلص مسکراہٹ ہے 😊

‎مسکرانا اور دوسروں کے چہروں پہ مسکراہٹ بکھیرنا ایک بہت خوبصورت عمل ہے

آنحضرت محمد صلی اللَّه علیہ وآلہ وسلم نے اس عمل کو پسند فرمایا ۔

مسکراہٹ ہے حسن کا زیور

مسکرانا نہ بھول جایا کرو

(عدم)

‎چہرے پر تبسم ،مسکرانا ،قہقہے لگانا اور ہنسنا اس عمل کی اہم اقسام ہیں جب کہ بنیادی طور پر سب کو ہنسنا ہی کہا جاتا ہے اس ہنسنے کی چھوٹی بڑی درجنوں اقسام ہیں ،اور یاد رکھنے والی بات یہ ہے کہ ہر مسکراہٹ کے پیچھے کوئی وجہ ،سبب ضرور ہوتا ہے ۔وہ سبب معمولی ہو یا بہت بڑا ۔

‎چہ جائیکہ بغیر سبب و کسی مقصدکے انسان کبھی ہنستا مسکراتا نہیں ہے۔

یوں مسکرائے جان سی کلیوں میں پڑ گئی

یوں لب کشا ہوئے کہ گلستاں بنا دیا

(اصغر گونڈوی)

‎زمانے میں کچھ ایسے بھی ہوتے ہیں جو اپنا سب کچھ دوسروں پر لٹا کر بھی کبھی اف نہیں کرتے بلکہ اپنے چہرے پر تبسم سجائے انہیں دعا دیتے ہیں ۔

‎گویا ہنسنا ایک انسانی کیفیت کا نام ہے جو اپنے اندر سینکڑوں اقسام رکھتی ہے اور ہر ایک قسم اپنا الگ مقصد ،مدعا،وجہ و معنی بھی رکھتی ہے

‎اس لئے کسی بھی شخص کے تبسم ،مسکراہٹ و قہقہے کی وجہ کا جاننا بھی ضروری ہوتا ہے ۔۔

نذیرؔ لوگ تو چہرے بدلتے رہتے ہیں

تو اتنا سادہ نہ بن مسکراہٹیں پہچان

‎(نذیر تبسم)

‎ مسکراہٹوں کے پیچھے چھپے محرکات کو دیکھے و جانے بنا ہم کسی کے دلُ کا حال نہیں جان سکتے

‎ہمیں سمجھنا ہو گا کہ ہنسی قہقہے مسکراہٹیں اور تبسم

‎جو بھی ہے اپنا ایک پس منظر رکھتے ہیں اور ان میں سے ہر ایک عمل کے پیچھے کوئی منفی یا مثبت محرکات ضرور کارفرما ہوتے ہیں جنہیں سمجھنا بے حد ضروری ہے

‎ورنہ 🤔🤔 ہم کو ہماری خبریں اب فیس بک سے ملا کریں گی۔

😊😊

‎وَالسَّلَامُ عَلٰى مَنِ اتَّـبَعَ الْـهُدٰی

‎سورہ طہ /47

‎“روبی عابدی”

تبصرہ کریں