معلم اور شاگرد

حصہ اول

معلم / استاد کے حقوق

شاگرد کے اپنے معلم کے بارے میں حقوق و فرائض،

حسب ذیل ہیں:

1- استاد کی تعظیم کرنا اور علم ودانش کے مقام کی تجلیل کر نا [ -اابو منصور ،معالم الدین وملاذ المجتهدین ،ص٤٣]

2- استاد کے مقابلے میں تواضح، انکساری اور فروتنی کا مظاہره کرنا

3- معلم کے ساتھـ آمرانه گفتگو کر نے سے پرہیز کرنا-

4- معلم کو احترام کے ساتھـ یاد کرنا-

5- استاد و معلم سے سر مشق حاصل کرنا-

6- معلم کے نصائح اور تنبیهات کا شکریه ادا کرنا-

7- استاد کی ممکنه تیزی کو برداشت کرنا-

8- معلم کی تشریف آوری کا انتظار کرنا-

9- استاد کے کام میں رکاوٹ ڈالنے سے پرہیز کرنا-

10-استاد کے کلاس میں داخل ہوتے وقت اپنے آپ کو منظم کرنا-

11- تدریس کے وقت کو استاد پر زبردستی عائد نه کرنا-

12- استاد کے آرام میں ایجاد نه کرنا-

13- استاد کے سامنے شائستگی اور ادب کے ساتھـ بیٹھنا-

14- استاد کے سامنے اپنے حالات اور برتاٶ کا خیال رکھنا-

15- معلم کے سامنے اپنی آواز بلند کر نے سے پرہیز کرنا-

16- معلم کی باتوں میں پائی جانے والی کمی کو اشاروں سے تلافی کرنا-

17- استاد کے سامنے سوالات کے جواب دینے میں سبقت حاصل نه کرنا-

18- استاد کی باتوں کو دقت اور غور سے سننا-

19- استاد کی وضاحتوں کا احترام کرنا-

20-فضول اور وقت ضائع کر نے والے سوالات کو دہرانے سے پرہیز کرنا-

21- استاد سے موقع پر سوال کرنا-

22- اچھے اور دلکش سوالات پیش کرنا-

23- شرم وحیا کی وجه سے سوال کر نے سے اجتناب نه کرنا-

24- مطالب کو نه سمجھنے کا جرات مندی سے اعتراف کرنا-

25- ہر حالت میں استاد کے احترام کا تحفظ کرنا-

26- استاد کی برائی کر نے سے پرہیز کرنا

27- استاد کے بارے میں ہر قسم کے ناروا الزام کا دفاع کرنا

28- استاد کے عیبوں کی پرده پوشی کرنا اور اس کی خوبیوں کو بیان کر نا

29- استاد کے دشمنوں سے نشست بر خاست نه کرنا اور اس کے دشمنوں سے دوستی نه کرنا

30- خدا کی رضا کے لئے اس سے علم سیکھنا

31- درس کے کلاس میں خاموشی کی رعایت کرنا

[ -اابو منصور ،معالم الدین وملاذ المجتهدین ،ص٤٣]

[- شهید ثانی، منیۃ المرید،ص١٩٠]

مزید معلو مات: ” آداب تعلیم وتربیت در اسلام ”

ترجمه ڈاکٹر سید محمد باقر حجتی

( باقی آئندہ )

وَالسَّلَامُ عَلٰى مَنِ اتَّـبَعَ الْـهُدٰی

سورہ طہ "47”

التماسِ دعا

"روبی”

تبصرہ کریں