خدارا ہوش کے ناخن لیں

خدارا ہوش کے ناخن لیں

ہم کب جہالت کی دنیا سے آزادی حاصل کریں گے؟
ہے کسی کے پاس اسکا جواب؟

کل ہمیں ایک آڈیو موصول ہوئی جس میں کہا جارہا تھا کہ کسی نے خواب میں دیکھا ہے کہ ان سے کہا گیا ہے کہ قرآن میں امام کا بال ملے گا اسکو پانی میں ڈال کے گھر کے ہر فرد کو پلائیں تو کرونا وائرس سے بچاؤ ہوگا
اس کے علاوہ مختلف پوسٹس کہ سورہ البقرہ یا قرآن میں امام زمانہ عج (نعوذباللہ) کا بال سب کے ہاں نکل رہا ہے
جو بھی دیکھے اسکو ملے گا ضرور ان کو ملتا ہوگا
یہ شیطانی کام ہے اپنا ہی گرا ہوا بال ملے گا ایسا نہ ہو ان باتوں پہ عمل کرکے اس سے بڑے وائرس کا شکار ہوجائیں
خدارا یہ جہالت سے بچیں
قرآن جو گھروں میں یوہی بند رکھنے کی چیز نہیں بلکہ پڑھنی اور عمل کرنے کی کتاب ہے اسکو ہم نے طاقوں میں سجا دیا اور اسی طرح کی خرافات کے لئے استعمال کرنا شروع کردیا ہے کبھی اس میں نام لکھ کے کاغد کو رکھا جارہا ہے کبھی کچھ اور کبھی کچھ
سب سے پہلی بات،
کسی کا خواب کسی دوسرے کے لئے حجت نہیں ہوتا
دوسری بات،
سوچیں جب ہمارے کھانوں میں یا پینے کی چیزوں میں کبھی بال نکل آئے تو ہم کیا کرتے ہیں؟
ابکائی آتی ہے اور اکثر کو الٹی بھی ہوجاتی ہے
اور اس کھانے یا پانی کو فوراً پھینک دیا جاتا ہے یہ عام انسانوں کی بات ہے
نعوذباللہ امام کو ہم نے ایسا سمجھ لیا ہے کہ وہ اس طرح کی باتیں بیان کریں گے
اور امام کو صرف پاکستان یا انڈیا والے ہی عزیز ہے ایران عراق والوں سے دشمنی ہے کہ انکو یہ نسخہ نہیں بتایا؟
جو وہاں اتنے مرگئے؟
خدارا خدارا ان ابوسفیانی خرافات سے بچیں جو ابن عاص نے کیا تھا اپنی داڑھی کا بال رسول اللَّه کا بال کہہ کے لوگوں سے عقیدت بٹورتا تھا
ہم جن کے ماننے والے ہیں وہاں یہ خرافات نہیں ہوتی اور جو ایسی وڈیو یا پوسٹس پھیلا رہے ہیں انکو امام عج کے سامنے جواب دینا ہوگا امام عج سے غلط بات منسوب کرنے پہ ایسا نہ ہو کہ اس اندھی عقیدت کی وجہ سے ہم اپنے ایمان سے بھی ہاتھ دھو بیٹھیں

خدارا خدارا اپنی قوم اپنی نسل پہ رحم کریں ان کو اتنا دقیانوسی نہ بنادیں کہ سوچنے سمجھنے کی صلاحیت ہی ختم ہوجائے

اپنے علم میں اضافہ کریں اور آئمہ ع کو اپنی واہیات حرکتوں سے نا جوڑیں

اللَّه تعالیٰ ہم سب کی توفیقات
اور علم میں اضافہ فرمائے۔
"آمین یا رب العالمین "
وَالسَّلَامُ عَلٰى مَنِ اتَّـبَعَ الْـهُدٰی
سورہ طہ "47”
التماسِ دعا
“روبی عابدی”

تبصرہ کریں