آزمائش میں صابر و شاکر

جب ہمارے گھر میں کوئی مہمان آنے والا ہوتا ہے تو ہم اپنے گھر کی صفائی ستھرائی کرتے ہیں اور اب کرونا کے بہانے پوری دنیا کو صاف ستھرا کیا جارہا ہے، ہر ملک میں ہر جگہ، روڈ، عمارتیں، باغات، غرض ہر جگہ کو پاک صاف کیا جارہا ہے۔۔
یہاں تک کہ خانہ کعبہ کو بھی خالی کروا کر صفائی کی جارہی ہے۔۔۔
کہیں ایسا تو نہیں کے یہ سب کسی کے آ نے کی تیاری ہو ۔۔۔۔۔*
شاید کوئی خانہ کعبہ میں کوئی آنے والا ہو ۔۔۔۔۔*

تاریخ انسانیت میں کبھی ایسا نہیں ہوا کے پوری دنیا کی ایک ساتھ صفائی ستھرائی کی جارہی ہو۔۔۔
عام عوام کو خانہ کعبہ تک جانے سے روک دیا گیا ہے
آج کعبہ خالی ہے کہیں امامِ عصر عج تو کعبہ میں نہیں آنے والے؟؟؟

عدل کی پیاس زمیں کو بھی زمان کو بھی
امیدِ دید بزرگوں کو بھی جوان کو بھی
طلب فقط تیری، ہم کو نہیں ہے یا مہدیْ
خدا کے دین کو، قرآن کو، زمان کو بھی
نگاہیں تھک چکی آجائیں اب نظر جلدی
تلاش میں تیری مریم کا ہے پسر، مہدیْ

دنیا میں ہر سو سال کے بعد کوئی نہ کوئی وباء کی صورت میں چیز نمودار ہوتی ہے جو بہت بڑی تباہی لاتی ہے مگر اب سے پہلے جو بھی تباہی ہوئی وہ دنیا کے کسی ایک حصے میں ہوئی لیکن یہ 2020 کا کرونا وائرس آہستہ آہستہ پوری دنیا میں پھیل رہا ہے
1720- plague, 1820- Cholera Outbreak, 1920- Spanish Flu, 2020- Coronavirus…

یہ ضروری نہیں کہ یہ امام عج کے ظہور کی ہی نشانی ہو کیونکہ امام عج کا ظہور کسی نشانی کا محتاج نہیں ہے جب اللَّه کی مرضی ہوگی امام عج کا ظہور ہوجائے گا
لیکن اگر ابھی ہوجائے تو کیا ہم تیار ہیں؟
کم از کم ہم اپنی تیاری رکھیں ہوجائے تو سرخرو ہوجائیں اگر ظہور نہ بھی ہو تو اپنی عاقبت کا سامان ہوجائے

دنیا کو ہے اس مہدی ء برحق کی ضرورت۔۔
ہو جس کی نگاہ زلزلہء عالم افکار۔۔

الــلَّــهُــمَّ صَــلِّ عَــلَــى مُــحَــمَّــدٍ وآلِ مُــحَــمَّــدٍ وعَــجِّــلْ فَــرَجَــهُــمْ

پروردگار ہم سب کو اپنی حفظ و امان میں رکھے اور
اس آزمائش میں صابر و شاکر رکھے
آمین یا رب العالمین

وَالسَّلَامُ عَلٰى مَنِ اتَّـبَعَ الْـهُدٰی
سورہ طہ "47”
“روبی عابدی”

“آزمائش میں صابر و شاکر” پر 2 تبصرے

تبصرہ کریں