شب برأت کی حقیقت:
سب سے پہلے سوچنے کی بات یہ ہے کہ رات جسکا نام شبِ برأت ہے اسکو کس نے ایجاد کیا اور اسکا مقصد کیا ہے اور شب برأت اسکوکیوں کہتے ہیں ۔
اگر ان الفاظ کو عربی زبان میں تلاش کریں تو
شب لفظ فارسی ہے جس کو عربی زبان میں لیلۃ البرأت کہا جائے گا
یعنی برأت کی رات اور جب تک لفظ برأت کے معنی معلوم نہ ہوں اس وقت تک اس کا صحیح مفہوم قطعاً ذہن میں نہیں آسکتا ۔
عربی لغت میں برأت کا معنی ہیں بیزاری اور نفرت کرنا اگر ایسی مثالیں قرآنِ مجید اور حدیث نبوی میں تلاش کریں تو بہت سی مل سکتیں ہیں۔
مثلاً قرآن مجید میں ایک سورہ کا نام براء ۃ (سورہ توبہ) ہے جس کی پہلی آیت ہے
بَرَاَء ۃٌ مِنَ اﷲِ وَرَسُوْلِہٖ اِلیٰ الَّذِیْنَ عَاہَدْتُمْ مِّنَ الْمُشْرِکِیْن
بیزاری کا حکم اللَّه اور اس کے رسولْ کی طرف سے ان مشرکوں کو جن سےتمہارا معاہدہ تھا۔
برأت کے معنی کسی شئے کو دل سے نکال دینا اور باہمی جو تعلق ہے اس کو ختم کر دینا اس کا نام برأۃ ہے
اسی لفظ سے بری برأت بنا ہے اور ہم معنی ہیں
قرآن مجید میں یہ لفظ برأۃ اور بر ی، جہاں بھی استعمال ہوا ہے بیزاری اور نفرت کے معنی میں۔
ایسے ہی شب برأت کے معنی ہوں گے شب تبرأ یعنی بیزاری والی رات تو اس سے یہ بات صاف معلوم ہوجائے گی کہ شب برأت والی رات کسی سے بیزاری کے لئے بنائی گئی ہے۔
متعدد احادیث میں پندرہ شعبان کے دن اور رات کی اہمیت اور فضیلت بیان ہوئی ہے۔ان میں سے بعض درج ذیل ہیں:
1- اللَّه کی خشنودى، بخشش، رزق و روزی اور نیكى کے دروازوں کا کھلنا؛ [سید بن طاووس، اقبال الاعمال، تحقیق:جواد قیومی اصفہانی، ص۲۱۲؛ مجلسی، بحارالانوار، بیروت، دارالاحیاءالتراث العربی، چاپ سوم، ۱۴۰۳ق، ج۹۸، ص۴۱۳.]
2- انسان کے رزق و روزی کی تقسیم اور موت کا مقرر ہونا؛[سید بن طاووس، اقبال الاعمال، تحقیق:جواد قیومی اصفہانی، ص۲۱۲؛ مجلسی، بحارالانوار، بیروت، ۱۴۰۳ق، ج۹۸، ص۴۱۳.]
3- تمام انسانوں کی مغفرت سوائے مشرک، قمار باز (جواری)، قطع رحم كرنے والا، شراب خور اور وہ انسان جو گناه پر اصرار کرتا ہے۔[سید بن طاووس، اقبال الاعمال، تحقیق:جواد قیومی اصفہانی، ص۲۱۷-۲۱۶.]
4- شب قدر کے بعد افضل ترین رات؛ [سید بن طاووس ص۲۰۹؛ مجلسی، بحارالانوار، بیروت، ۱۴۰۳ق، ج۹۴، ص۸۵.]
شب برأت، برآت کی رات ہے
مانگنے کا مزا آج کی رات ہے
(روبی)
پروردگار سے دعا ہے کہ اللَّه تعالیٰ ہم کو حقیقت سمجھ کر عمل کرنے کی توفیق دے بدعات سے نجات دے
آمین یا رب العالمین
"وَالسَّلَامُ عَلٰى مَنِ اتَّـبَعَ الْـهُدٰى”
(سورہ طہ-47)
التماسِ دعا
"روبی عابدی”
