موضوع : رمضان / روزہ
سنا ہے سچی ہو نیت تو راہ کھلتی ہے
چلو سفر نہ کریں کم سے کم ارادہ کریں
(ہاشمی)
سوال:-
کیا روزے کی نیت ضروری ہے؟
جواب: جی ہاں روزہ عبادات ہے اور عبادات نیت کے بغیر نہیں ہو سکتی
سوال:- کیا نیت کچھ الفاظ کہنے کا نام ہے؟
جواب: جی نہیں نیت دل کے ارادے کا نام ہے
سوال:- ارادہ کیا ہو؟
جواب: میں اذان صبح سے اذان مغرب تک روزہ رکھتا/رکھتی ہوں قربت الی اللَّه ( حکم خدا کو انجام دینے کے لیے)
سوال:- ہمارے محلے کی مسجد میں اذان ہوتی ہے تو کیا ہمارا روزہ اس اذان سے شروع ہو گا؟
جواب: محلے کی مسجد اذان صبح کا معیار نہیں بلکہ اذان صبح سے نماز صبح کا اولین وقت مراد ہے اور یہ یقین حاصل کرنے کے لیے ضروری ہے کہ اس وقت سے کچھ دیر پہلے ہی کھانا پینا وغیرہ ترک کر دیا جائے
مغرب کے بعد بھی کچھ دیر (چند منٹ)
ان چیزوں سے پرہیز کیا جائے
بلکہ ایک کھجور سے افطار کر کے نماز مغربین پڑھ کر مزید کھائیں البتہ اگر لوگ افطار میں انتظار کر رہے ہو تو پھر مغربین بعد میں اور افطار کرنے کا ثواب ہے
خلوص نیتِ رہبر پہ منحصر ہے عظیمؔ
مقام عشق بہت دور بھی ہے پاس بھی ہے
(عظیم )
نیت کا وقت کب تک ہوتا ہے؟
روزے کی نیت کو زبان پر جاری کرنا ضروری نہیں ہے بلکہ اگر دل قصد قربت کی نیت کے ساتھ روزے کی نوعیت کو معین کرے تو کافی ہے۔
روزے کی نیت کا وقت اس طرح ہے:
رمضان المبارک کا روزہ:
صبح کی اذان سے پہلے یا مہینے کی پہلی تاریخ کو پورے مہینے کی نیت کرے۔
قضا روزہ:
اگر ظہر کی اذان سے تک کوئی ایسا کام انجام نہ دیا ہو جو روزے کو باطل کر دیتا ہے، تو قضا روزے کی نیت کرسکتا ہے۔
مستحب روزہ:
اگر سورج غروب ہونے تک کوئی ایسا کام انجام نہ دیا ہو جو روزے کو باطل کر دیتا ہے، تو مستحب روزے کی نیت کرسکتا ہے۔
آیة الله العظمی السید علی الحسيني السيستاني دام ظله
آیة الله العظمی رہبر معظم سید علی خامنہ ای دام ظلہ
اللَّه تعالیٰ ہم سب کی توفیقات میں اضافہ فرمائے۔
"آمین یا رب العالمین "
وَالسَّلَامُ عَلٰى مَنِ اتَّـبَعَ الْـهُدٰی
سورہ طہ "47”
التماسِ دعا
"روبی عابدی "

جزاک الله خیر!
پسند کریںLiked by 1 person