گذشتہ سے پیوستہ
موضوع: روزہ
“سوالات وجوابات “
1- کھانا پینا
غرارے کرنا (gargles)
جائز ہے لیکن حلق سے نیچے پانی گیا تو روزہ باطل ہو جائے گا
دانتوں کا علاج؟
سوال:- دانتوں کا ڈاکٹر ماہ رمضان میں دانتوں کی filling اور دوسرے متعلقہ کام کر سکتا ہے؟
جواب: جی ہاں
سوال:- مریض کے لیے بھی کوئی مسئلہ نہیں کیا؟
جواب: اگر مریض مطمن ہے کہ خون ،پانی اور کوئی چیز حلق سے نیچے نہیں جائے گی تو روزے کے دوران علاج کروا سکتا ہے ورنہ نہیں
ٹوتھ پیسٹ (tooth paste) کا استعمال؟
کوئی حرج نہیں بس پیسٹ نہیں نگل سکتے
Tooth Pick یا Dental Tooth floss
کا استعمال؟
جواب:- جائز ہے خیال اس چیز کا رکھنا ہے کہ کوئی چیز نگل نہیں سکتے یعنی حلق سے نیچے کچھ نہیں جانا چائیے
سوال:- آنکھوں میں ڈالنے والے قطرے( Eye Drops) اور ناک میں ڈالنے والے قطرے (Nose Drops) کا استعمال
جواب:-اگر ان قطروں کی دوا حلق سے نیچے نہیں پہنچ رہی تو ان کا استعمال جائز ہے
اگر علم ہو کہ ناک کے ذریعے دوا حلق تک پہنچے گی تو استعمال جائز نہیں ہے
سوال:- خون کا عطیہ دینا(Blood Donate)
جواب:- جائز ہے اگر کمزوری کا باعث بنے تو مکروہ ہے حرام بہرحال نہیں
سوال:- عطر اور پرفیوم کا استعمال
جواب:- عطر اور پرفیوم کا استعمال نہ صرف روزے کو باطل نہیں کرتا بلکہ یہ روزہ دار کے لیے مستحب ہے
سوال:- شیمپو (Shampoo) اور صابن کا استعمال
جواب:- جائز ہے
سوال:- بالوں میں تیل ڈالنا یا کوئی کریم لگانا
جواب:- جائز ہے
سوال:- لپسٹک(Lipstick) کا استعمال
جواب:- اگر لپسٹک كے ذرات و ذائقہ حلق سے نيچے جائے تو يہ حلق سے نيچے جانا روزے كے ٹوٹنے كا باعث ہو گا
اگر حلق سے نيچے نہ جائے تو لپسٹک لگانے ميں كوئى حرج نہيں ہے
کلی کرنا
سوال:- کلی کر رہےتھے بے اختیار پانی حلق کے نیچے چلا گیا
جواب:- روزہ باطل ہے
سوائے اس کے کہ
بھول گئے تھے کہ روزہ سے ہیں
یا واجب نماز کے وضو کے لیے کلی کر رہے تھے
آیة الله العظمی السید علی الحسيني السيستاني دام ظله
آیة الله العظمی رہبر معظم سید علی خامنہ ای دام ظلہ
سوال:- نسوار کا استعمال
جواب:- حالت روزہ میں اگر اس کے ذرات حلق سے اتر جائیں تو روزہ باطل ہو جائے گا البتہ فقط اس کا منہ میں رکھنا روزہ کو باطل نہیں کرتا ھے
آیت اللَّه سیستانی 👆
جواب: نسوار سے مخلوط لعاب دہن کو اگر نگل لے تو روزہ باطل ہے
ايسے نشہ آور مادے سے اجتناب کرے جسے ناک کے ذريعے پيا جاتا ہے يا زبان کے نيچے رکھ کر جذب کيا جاتا ہے
آیت اللَّه خامنہ ای 👆
روح پرور ہے یہ تسبیح و تلاوت کا سماں
کررہے ہیں سب بقدرِ ظرف اس کا اہتمام
اللَّه تعالیٰ ہم سب کی توفیقات میں اضافہ فرمائے۔
"آمین یا رب العالمین "
وَالسَّلَامُ عَلٰى مَنِ اتَّـبَعَ الْـهُدٰی
سورہ طہ "47”
التماسِ دعا
"روبی عابدی "
