مبطلاتِ روزہ، غبار حلق تک پہنچانا

گذشتہ سے پیوستہ

موضوع: روزہ

سوالات وجوابات

2⃣ *غبار حلق تک پہنچانا*

گاڑها غبار حلق تک پہنچانے سے روزہ باطل ہو جاتا ہے اس سے فرق نہیں پڑتا کہ غبار کس چیز کا ہے مثلا کسی ایسی چیز کا ہے جسے کھانا جائز ہے جیسے آٹا یا ایسی چیز کا ہے جسے کھانا جائز نہیں جیسے مٹی

سوال:- غبار ہے مگر گاڑها نہیں ہے اس کے حلق تک پہنچانے سے بھی روزہ باطل ہو گا؟

جواب:- جی نہیں ان صورتوں میں روزہ باطل نہیں ہو گا

غبار حلق تک نہ پہنچے (صرف منہ میں داخل ہو)

جان بوجھ کر نہ پہنچایا ہو

بھول گیا ہو کہ روزے سے ہے

شک کرے کہ حلق تک پہنچا یا نہیں

سوال:- کوئی آٹے کی چکی میں کام کرتا ہے اور آٹے کا گاڑها غبار حلق تک پہنچتا ہے کیا روزے کی حالت میں یہ کام کر سکتا ہے؟

جواب:- ماسک(Masak) یا اس جیسی کوئی اور چیز کا استعمال کر کے کام کرے تاکہ غبار حلق تک نہ پہنچے ورنہ روزہ باطل ہو گا

سوال:- سگریٹ وغیرہ کا استعمال؟

جواب:- سگریٹ،سیگار،حقہ اور پائپ جس طرح استعمال کیے جاتے ہیں اس سے بھی روزہ باطل ہو جاتا ہے

سوال:-(inhaler)کا استعمال

کوئی دمہ کا مریض ہو inhaler استعمال کرنا مجبوری ہے کیا اس سے روزہ باطل ہو جاتا ہے؟

جواب:- جی نہیں اس صورت میں روزہ صحیح ہے

آیت اللہ سیستانی 👆

جواب: اگر inhaler یا سپرے کے بغیر ماہ رمضان کے بعد روزے رکھ سکتے ہیں تو احتیاط واجب کی بنا پرقضا کریں

آیت اللہ خامنہ ای 👆

نوٹ :

آیت اللہ خامنہ ای کے مقلد اس مسئلہ میں آیت اللَّه سیستانی کی طرف رجوع کر کے قضا سے بچ سکتے ہے

کیونکہ آیت اللَّه خامنہ ای کا احتیاطِ واجب کا فتوی ہے

سوال:- سر یا سینے پر بام (Balm) کا استعمال

جواب:- استعمال کر سکتے ہیں

کوئی بات نہیں روزہ صحیح رہے گا

بھاپ(steam) لینا

سوال:-علاج کے لیے بھاپ لینا روزے کو باطل کرتا ہے؟

جواب: گاڑهےبخارات

(concentrated vapours) حلق سے نیچے نہیں جانے چاہئے

اگر یہ بخارات منہ میں جمع ہو کر پانی کی شکل اختیار کر جائیں تو انہیں بھی نگلنے کی اجازت نہیں

سوال:- گرم پانی کی وجہ سے باتھ روم(bathroom) میں بننے والے بخارات؟

جواب:- ایسے بخارات اگر سانس کے ساتھ چلے جائے تو کوئی حرج نہیں

سوال:- بسوں اور گاڑیوں کا دهواں

جواب:- اگر اطمینان تھا کہ یہ دهواں حلق تک نہیں پہنچے گا اور اتفاق سے پہنچ گیا تو کوئی بات نہیں روزہ صحیح ہے

 *آیة الله العظمی السید علی الحسيني السيستاني دام ظله*

 *آیة الله العظمی رہبر معظم سید علی خامنہ ای دام ظلہ*

اللَّه تعالیٰ ہم سب کی توفیقات میں اضافہ فرمائے۔ 

"آمین یا رب العالمین "

وَالسَّلَامُ عَلٰى مَنِ اتَّـبَعَ الْـهُدٰی

سورہ طہ "47”

التماسِ دعا

"روبی عابدی "

تبصرہ کریں