آئیں ہم سب اسی دنیا میں اپنی اپنی بہشت / جنت تلاش کریں

مَثَلُ الْجَنَّة الَّتی وُعِدَ الْمُتَّقُونَ تَجْری مِنْ تَحْتِها الْأَنْهارُ أُکلُها دائِمٌ وَ ظِلُّها تِلْک عُقْبَی الَّذینَ اتَّقَوْا وَ عُقْبَی الْکافِرینَ النَّارُ

‌(ترجمہ: جس جنت کا پرہیزگاروں سے وعدہ کیا گیا ہے اس کی صفت یہ ہے کہ اس کے نیچے سے نہریں جاری ہیں اس کے پھل دائمی ہیں اور اس کا سایہ بھی (لازوال) ہے یہ پرہیزگاروں کا انجام ہے اور کافروں کا انجام آتشِ دوزخ ہے۔)

(سورہ رعد /35)

زندگی کی سات جنتیں!

پہلی جنت:

ماں کی آغوش که جس نے اپنے تمام وجود کیساتھ دودھ پلایا اور ہم کو اپنی گودی میں رکھا

چلتی پھرتی ہوئی آنکھوں سے اذاں دیکھی ہے

میں نے جنت تو نہیں دیکھی ہے ماں دیکھی ہے

(منور)

دوسری جنت:

والد محترم کے ہاتھ مبارک ہیں کہ جن کے ذریعے ہم نے چلنا سیکھے.

مجھ کو چھاؤں میں رکھا اور خود بھی وہ جلتا رہا

میں نے دیکھا اک فرشتہ باپ کی پرچھائیں میں

تیسری جنت:

بہن اور بھائی ہیں جو ہمیں کبھی بھی روتا ہوا نہیں دیکھ سکتے اور تمام اپنے کھلونے اپنی چیزیں ہمیں دیتے تھے.

ہمدرد ہوں غیور ہوں اور پرخلوص ہوں

اے کارساز بہنوں کو اب ایسے بھائی دے

چوتھی جنت:

ہمارے معلم اور استاد محترم ہیں جنہوں نے ہمیں سیکھانے کیلئے اپنی بزرگی کو ہمارے لیے قرار دیا تاکہ ہم کامیاب بنیں.

دیکھا نہ کوہ کن کوئی فرہاد کے بغیر

آتا نہیں ہے فن کوئی استاد کے بغیر

پانچویں جنت:

ایسے دوست جنہوں نے ہمیں سختیوں اور مشکلات میں تنہا نہیں چھوڑا.

جو دوست ہیں وہ مانگتے ہیں صلح کی دعا

دشمن یہ چاہتے ہیں کہ آپس میں جنگ ہو

(مادھو رام)

چھٹی جنت:

بیوی/شوہر جس نے ہماری زندگی ہمارے ساتھ گزاری اور ایک مشترک زندگی قرار دیا گویا ایک جڑ کی دو ٹہنیاں ہیں.

نفرتوں کی بنجر بانجھہ زمینوں پر

کاش ہم محبت کی کاشت کریں

‎(شاہین رضوی)

ساتویں جنت:

ہماری اولاد ہیں جو ہمارے مستقبل کی روشنیوں کے خالق ہیں

میری انگلی پکڑ کے چلتے تھے

اب مجھے راستہ دکھاتے ہیں

****

اولاد کا ہونا بھی بڑی بخشش رب ہے

ممکن ہے ہم میں سے کوئی ان سات باتوں کو نہ رکھتا ہو.

لیکن بہشت ہمارے بہت ہی آس پاس ہے

اپنی ماں کو تلاش کریں ؛

اپنے والد کو دیکھیں ؛

اپنی بہن یا بھائی کو محسوس کریں؛

اپنے استاد کے پاس ملنے کے لیے جائیں؛

اپنے کو یاد کریں ؛

اپنے شوہر/ اپنی بیوی کو وقت دیں اور ملکر اچھی باتیں کریں؛

اپنی اولاد کے بوسے لیں

کہیں بہشت جاتے وقت دیر نہ ہو جائے

بهشت کو اپنے دل کیساتھ محسوس کریں،

کیونکہ بہشت ادھر ہمارے آس پاس ہی ہے

پروردگار ہمیں اپنی بہشت تلاش کرنے میں مدد فرما

آمین یا رب العالمین

وَالسَّلَامُ عَلٰى مَنِ اتَّـبَعَ الْـهُدٰی

‎ (سورہ طہ-47)

التماسِ دعا

‎”روبی عابدی"

تبصرہ کریں