امام جعفر صادق علیہ السلام شہادت

إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ
15 شوال حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کی شہادت کے موقع پر ہماری اور ہماری فیملی رسول اللَّه، خانوادہ رسول ع اور تمام مومنین و مومنات و مسلمین و مسلمات کی خدمت میں ہدیہ تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہیں خصوصا اپنے وقت کے امامِ عصر عج کو انکے جد کا پرسہ پیش کرتے ہیں

حضرت امام جعفر صادقؑ
اسم۔۔۔ جعفرؑ بن محمدؑ
لقب۔۔۔ صادقؑ
کنیت۔۔۔ ابوعبداللَّه
والد بزرگوار۔۔۔ حضرت امام محمد باقرؑ
والدہ ماجدہ۔۔۔ ام فروہ
تاریخ ولادت۔۔۔ 17ربیع الاول 83ھ، 702ء۔
جائے ولادت۔۔۔ مدینہ منورہ
حیات طیبہ۔۔۔ 65سال
تاریخ شھادت۔۔۔ 15شوال /25 شوال 148ھ، 765ء۔
قاتل۔۔۔۔۔ [عباسی بادشاہ] ابو جعفر منصور نے آپ کو148ق [23] میں زہر کھلایا۔
مدفن۔۔۔ جنت البقیع

امامْ کی شہادت کے موقع پہ علامہ ذیشان حیدر جوادی کا کلام

خلاق دو عالم کا ایسا شہ کار امام صادقْ ہیں
سرکار رسالت کا زندہ کردار امام صادقْ ہیں

اسلام کے ہر منصب کیلئے اقرار امام صادقْ ہیں
اور کفر کے ہر مذہب کیلئے انکار امام صادقْ ہیں

قدرت نے عطا کی ہے ان کو پروازِ نظر کی وہ طاقت
مذہب کی ہر اک خدمت کے لیئے تیار امام صادقْ ہیں

گردین خدا پر حملہ ہو بن جاتے ہیں یہ مذہب کی سپر
باطل جو اُٹھائے سر اپنا تلوار امام صادقْ ہیں

سب اہل ستم ان سے بھاگے ٹھہرا نہ کوئی ان کے آگے
فرار ہیں سارے اہل ستم کرّار امام صادقْ ہیں

منصور کا ناصر کوئی نہیں اس رہ کا مسافر کوئی نہیں
اب قافلہء حق کے تنہا سالار امام صادقْ ہیں

جو دینِ خدا کا ہو جو یا اس کے لئے ہیں قرآں گویا
دشمن کے لیئے اک فولادی دیوار امام صادقْ ہیں

جو امتِ حق میں شامل ہو جو جنتِ حق میں داخل ہو
لازم ہے اُسے یہ یاد رہے سردار امام صادقْ ہیں

مالک سے اگر تصدیق نہیں پھر کوئی بشر صدیق نہیں
اور دہر کی ہر سچائی کا معیار امام صادقْ ہیں

وَالسَّلَامُ عَلٰى مَنِ اتَّـبَعَ الْـهُدٰی
سورہ طہ "47”
التماسِ دعا
"روبی عابدی”

“امام جعفر صادق علیہ السلام شہادت” پر 1 تبصرے

تبصرہ کریں