ب:
بالغ:
وہ شخص جو بالغ ہوگیا ہو ۔
برائت ذمہ:
شک کے مقامات پر مکلف کو اس طرح عمل کرنا چاہئے تاکہ اس کو یقین ہوجائے کہ اس نے اپنی تکلیف انجام دیدی ہے ۔
بعید ہے:
فتوی یہ ہے (مگر کلام میں اس کے خلاف کوئی قرینہ پایا جاتا ہو) ۔
بلوغ:
حد تکلیف (ذمہ داریاں/ واجبات) کو پہنچنا ۔
بیع مثل بہ مثل:
ایک جنس کی دو چیزوں کو بدلنے کی صورت میں خرید و فروخت کرنا جیسے گہیوں کو گہیوں سے بیچنا اور خریدنا ۔
بہیمہ:
چار پیروں والا جانور۔
ت:-
تبیعت:
پیروی کرنا، کسی نجس چیز کا کسی دوسری نجس چیز کے پاک ہوجانے کی وجہ سے پاک ہوجانا، مثلا جس برتن میں انگور کا شیرہ ابلا ہو او ردوتہائی حصہ جل جانے کے بعد اس برتن کا پاک ہوجانا ۔
تجافی:
نیم خیزی یا آدھا قیام ۔ جو ماموم ، نماز جماعت کی دوسری رکعت میں شامل ہوتا ہے اوروہ امام کے تشہد پڑھتے وقت کھڑے ہونے کی حالت میں بیٹھتا ہے ۔
تحت الحنک:
ٹھڈی کے نیچے ۔ عمامہ کا وہ سرا جو گلے کے نیچے لٹکایا جاتا ہے ۔
تخلی:
خالی کرنا ۔ پیشاب و پائخانہ کرنا ۔
تخمیس:
مال سے خمس نکالنا، مال کے خمس کو ادا کرنا ۔
تروی:
شک کے وقت نماز کی رکعتوں کی تعداد میں فکر کرنا ۔
تزکیہ ہونا:
وہ جانور جو شرعی قوانین کے مطابق ذبح ہوا ہو ۔
تسبیحات اربعہ:
سُبْحانَ اللَّهُ وَالْحَمْدُللَّهِ وَلا إِلهَ إلَّا اللَّهُ وَاللَّهُ أَكْبَرُ۔
تسبیح حضرت زہرا(سلام اللَّه علیہا):
چونتیس مرتبہ اللَّهُ أَكْبَرُ کہنا، تینتیس مرتبہ الْحَمْدُللَّهِ کہنا اور تینتیس مرتبہ سُبْحانَ اللَّه کہنا ۔
تستر:
اپنے کو ڈھانپنا(کپڑے پہننا) ۔
تسمیہ:
(ذبح کرتے وقت)خدا کا نام زبان پر جاری کرنا ۔
تشریح:
انسان یا حیوان کے مردہ جسم کو ڈاکٹری اطلاعات کے لئے کاٹنا ۔
تصدیق:
گواہی دینا، تاکید کرنا ۔
تطہیر:
پاک کرنا ۔
تعدی:
زیادہ روی کرنا، ظلم کرنا، دست درازی کرنا، تجاوز کرنا ۔
تعقیب:
تعاقب کرنا، نماز کے بعد ذکر، دعا اور قرآن کی تلاوت میں مشغول ہونا ۔
تفاوت قیمت(صحیح و معیوب):
جنس سالم اور جنس غیر سالم میں قیمت کے لحاظ سے مقدار کا مختلف ہونا ۔
تفریط:
کوتاہی کرنا، مسامحہ کرنا ۔
تقاص:
قصاص لینا، مقروض کے مال کو اپنا قرض واپس لینے کی وجہ سے طلب کرنا ۔
تقلید:
مجتہد کے فتاوی پر عمل کرنا ۔
تکبیرة الاحرام:
نماز شروع کرنے کے لئے اللَّه اکبر کہنا ۔
تلقیح مصنوعی:
مرد کے نطفہ کو انجکشن کے ذریعہ عورت کے رحم میں ڈالنا ۔
تمکن:
قدرت رکھنا ۔
تمکین:
اپنے آپ کو حوالہ کرنا(جنسی مسائل میں شوہرکی درخواست پر عمل کرنا) ۔
تیمم:
پانی نہ ہونے کی وجہ سے سات مقامات پر وضو یا غسل کے بدلے تیمم کرنا ۔
غسل کے بدلہ تیمم
جہاں پر غسل ممکن نہ ہو یا غسل کے لئے پانی نہ ہو تو غسل کے بدلے تیمم کرنا ہوگا ۔
تیمم جبیرہ:
اس شخص کا تیمم کرنا جس شخص کے اعضاء تیمم پر مرہم یا پٹی بندھی ہوئی ہے ۔
توکیل:
وکیل یا نمائندہ بنانا ۔
توریہ:
دو طرح کی بات کہنا جس سے سننے والا کچھ سمجھے اور کہنے والے کی مرادکچھ اور ہو ۔
تہمت:
کسی پر الزام لگانا، کسی کی طرف ناروا نسبت دینا ۔
اقتباس
(نوٹ: یہ تمام اصطلاحات فقہی کتب میں موجود ہیں، ان کو فقہاء عربی میں لکھتے ہیں اکثر الفاظ کے ترجمے میں عربی اور اردو میں فرق ہوتا ہے )
وَالسَّلَامُ عَلٰى مَنِ اتَّـبَعَ الْـهُدٰی
سورہ طہ "47”
التماسِ دعا
“روبی عابدی”
