آسان فقہی اصطلاحات حرف: ث اور ج

آسان فقہی اصطلاحات
تیسری پوسٹ
حرف: ث ۔ ج

ث:-

ثلثان:
دو تہائی۔ انگور اور کشمش کو کھولانے کے بعد دو تہائی پانی کا بھاپ بن کر اڑ جانا اس کے ذریعہ انگور اور کشمش کا پانی حلال ہوجاتا ہے ۔

ثمن:
قیمت

ج:-

جاعل:
جعالہ کی قرار داد منعقد کرنے والا ۔

جاہل بہ مسئلہ:
مسئلہ سے ناواقف۔ جو اپنے شرعی مسئلہ کو نہ جانتا ہو ۔

جاہل قاصر:
مسئلہ سے ناواقف ایسا شخص جس کے لئے حکم خدا کا معلوم کرنا ممکن نہ ہو یا وہ خود کو جاہل اور ناواقف نہ سمجھتا ہو ۔

جاہل مقصر:
وہ ناواقف شخص جس کے لئے مسائل کو سیکھنا ممکن رہا ہو لیکن اس کے باوجود اس نے کوتاہی کی ہو اور جان بوجھ کر مسائل معلوم نہ کئے ہوں ۔

جبیرہ:
زخم پر رکھی جانے والی پٹی ، دوا، یا زخم یا ٹوٹی ہوئی ہڈی پر باندھی جانے والی پٹی وغیرہ۔

جرح ۔ جروح:
زخم

جنب:
جس شخص کی منی نکلی ہو یا اس نے ہمبستری کی ہو ۔

جعالہ:
وہ معاہدہ جس کے تحت کوئی شخص یہ اعلان کرے کہ جو شخص بھی میرا فلاں کام کرے گا میں اسے اتنی اجرت دوں گا مثلا یہ کہے کہ جو بھی میری کھوئی ہوئی فلاں چیز کو ڈھونڈ لائے گا اسے دس روپے دوںگا اس قسم کا معاہدہ کرنے والے کو جاعل اور اس معاہدہ پر عمل کرنے والے کو عامل کہتے ہیں ۔

جلال:
وہ جانور جو انسان کی نجاست (پاخانہ )کھانے کا عادی ہوگیا ہو ۔

جماع:
ہمبستری، مقاربت۔

جہر:
بلند آواز، بلندآواز سے کسی چیز کی قرائت کرنا ۔
اقتباس

‏(‎نوٹ: یہ تمام اصطلاحات فقہی کتب میں موجود ہیں، ان کو عموما فقہاء عربی میں ہی لکھ دیتے ہیں ان الفاظ کے ترجمے میں عربی اور اردو میں فرق ہوتا ہے )

وَالسَّلَامُ عَلٰى مَنِ اتَّـبَعَ الْـهُدٰی
سورہ طہ "47”
التماسِ دعا
“روبی عابدی”

تبصرہ کریں