آسان فقہی اصطلاحات
چوتھی پوسٹ
حرف: ح ۔خ ۔ د ۔ ذ
ح:-
حَائِضࣿ::
جس عورت کو ماہواری آرہی ہو ۔
حَاکِمِ شِرَّع:
وہ مجتہد جس کا حکم، شرعی قوانین کی بنیاد پر نافذ ہو ۔
حَجࣿ:
خانہ خدا کی زیارت-
حَجِّ نِیَابَتِیࣿ:
کسی کی طرف سے خانہ خدا کی زیارت کرنا ۔
حَدَثِ اَصࣿغَرࣿ:
ہر وہ کام جس سے وضو باطل ہوجائے ۔
حَدَثِ اَکࣿبَرࣿ:
ہر وہ چیز جس کی وجہ سے نماز کے لئے غسل کرنا پڑے جیسے احتلام، ہمبستری۔
حَدِّتَرࣿخَصْ:
مسافت کی وہ حد جہاں سے اذان کی آواز سنائی نہ دے اور آبادی کی دیواریں دکھائی نہ دیں ۔
حَرَام:
ہر وہ عمل جس کو شریعت کی نظر میں ترک کرنا ضروری ہو ۔
حَرَجࣿ:
مشقت، سختی ، دشواری۔
حَضَرࣿ:
جائے قیام، وطن۔
حَنُوط:
میت کی پیشانی، دونوں ہتھیلیوں، گھٹنوں اور پیر کے دونوں انگوٹھوں کی نوک پر کافور ملنا ۔
حَوَالَہ:
اپنے قرض خواہ کو قرض کی وصولی کیلئے کسی اور شخص کے پاس بھیجنا (یعنی اپنے قرض کی ادائیگی کسی دوسرے کے ذمہ کردینا) ۔
حَیࣿض:
ماہواری
خ:-
خَارِقࣿ الࣿعٰادَة:
عادت کے خلاف، غیر معمولی۔ توقع سے زیادہ۔
قوت سے خالی نہیں ہے
فتوی یہ ہے۔
خَبࣿرٰہ:
مسائل سے واقف انسان۔
خَبَیࣿث:
نجاست، برائی۔
خَسَارَتࣿ:
نقصان، ضرر۔
خُمࣿس:
پانچواں حصہ ۔ سالانہ بچت کا بیس فیصد حصہ جومجتہد جامع الشرائط اور مرجع تقلید کو دیا جانا چاہئے ۔
خُوَارِجࣿ:
وہ لوگ جو امام معصوم (علیہ السلام)کے خلاف جنگ کیلئے نکلیں جیسے نہروان کے خوارج۔
خُوࣿنِ جَہِنࣿدٰہ:
وہ جانور جس کو ذبح کرتے وقت اس کی گردن سے خون اچھل کر نکلے ۔
خَیَّار:
خرید و فروخت کا معاملہ باطل کرنے کا اختیار۔
د :-
دَائِمَہ:
وہ عورت جس سے عقد دائم کیا ہو (بیوی) ۔
دُبُر:
پاخانہ کا مقام ۔
دَعࣿوٰی:
عدالت خواہی۔
دَفَاع:
دشمن کا مقابلہ کرنا،دشمن کو بھگانا ۔
دِیِّتࣿ:
کسی مسلمان کی جان یا اس کے کسی عضو کے تاوان میں دیا جانے والا مال۔
ذ:-
ذِبࣿحِ شَرࣿعِیࣿ:
شرعی قوانین کی رعایت کرے ہوئے حلال گوشت جانور کو ذبح کرنا ۔
ذِمَّہٰ:
کسی چیز کو ادا کرنے یا انجام دینے کا معاہدہ کرنا ۔
ذِمِّیࣿ:
یہودیوں اور عیسائیوں کی طرح وہ اہل کتاب کفار جو مسلمان، مملکت میں رہتے ہوں او راسلام کے اجتماعی قوانین کی پابندی کا وعدہ کرنے کی وجہ سے حکومت اسلامی ان کی حفاظت کرے ۔
اقتباس
(نوٹ: یہ تمام اصطلاحات فقہی کتب میں موجود ہیں، ان کو عموما فقہاء عربی میں ہی لکھ دیتے ہیں ان الفاظ کے ترجمے میں عربی اور اردو میں فرق ہوتا ہے )
وَالسَّلَامُ عَلٰى مَنِ اتَّـبَعَ الْـهُدٰی
سورہ طہ "47”
التماسِ دعا
“روبی عابدی”
