آسان فقہی اصطلاحات
پانچویں پوسٹ
حرف: ر ۔ ز ۔ س
ر:-
رِبَا:
زیادہ، اضافی، قرض کے بدلے میں سود لینا ۔
رِبَایِ مَعٰاوَضِیࣿ:
ایک جنس کی دو چیزوں کی خریدو فروخت، وزن یا پیمانہ کی زیادتی کی شرط کے ساتھ۔
رِجَاءِ مَطࣿلُوبِیَّتࣿ:
کسی عمل کو مطلوب پروردگار ہونے کی امید سے انجام دینا(یہ نیت نہ کرنا کہ شریعت نے اس کا حکم دیا ہے) ۔
رُجُوع:
پلٹنا، رجوع کرنا، اس کا استعمال دومقامات پر زیادہ ہوتا ہے:
- اعلم جس مسئلہ میں احتیاط واجب کا حکم دے اس مسئلہ میں کسی دوسرے مجتہد کی طرف رجوع(تقلید)کرنا ۔
- بیوی کو طلاق رجعی دینے کے بعد عدہ کے دوران ایسا کوئی عمل انجام دینا یا ایسی کوئی بات کہنا جس سے اس بات کا پتہ چلے کہ اسے دوبارہ بیوی بنالیا ہے ۔
رِضَاعِی:
وہ لڑکا یا لڑکی جو ایک عورت کا دودھ پئیں ۔ (وہ افراد جو دودھ پینے کی وجہ سے ایک دوسرے کے رشتہ دار ہوجائیں، جیسے رضاعی بھائی، رضاعی بہن وغیرہ۔
رَفَعِّ ضَرُورَتࣿ:
مجبوری کی حالت کا برطرف ہونا ۔
رُکُنࣿ ، اِرࣿکاَن:
ستون۔ ہر عبادت کا اساسی اور بنیادی جزئ۔
رُکُوࣿع:
نماز میں اس قدر جھکنا کہ دونوںہاتھ ، گھٹنوں کے مقابل پہنچ جائیں ۔
رِہَنࣿ:
گروی رکھنا، اپنی کوئی چیز قرض خواہ کے پاس اس لئے رکھنا کہ اگر اسے مقررہ وقت پر اپنا قرض واپس نہ ملے تو وہ اس چیز سے اپنا قرض حاصل کرلے ۔
رِیࣿبَہ:
گناہ میں پڑنے کا خوف۔
ز:-
زَائِدࣿ بَرࣿ مُؤونَہ:
زندگی کے خرچ سے زیادہ۔
زَائِلࣿ ہونا:
برطرف ہونا ۔
زَکَات:
پاکیزگی، مخصوص اموال کی ایک معین مقدار جسے معینہ شرائط پائے جانے کی صورت میں مخصوص مصارف میں صرف کرنا ہوتا ہے ۔
زَکَات فِطࣿرَہ:
تقریبا تین کیلو گہیوں، جو، یا چاول وغیرہ یا اس کی قیمت جو عید فطر کے موقع پر فقراء کو دی جائے یا زکاة کے دوسرے مصارف میں لگائی جائے ۔
زَماَنِ غَیࣿبَتِ کُبࣿرٰی:
ہمارا زمانہ، جس میں امام بارہویں امام(علیہ السلام)پردہ غیب میں زندگی بسر کررہے ہیں ۔
زِیࣿنَتࣿ:
آرائیش و زیبائی۔
س:-
سَالِ قُمࣿرِی:
چاند کا بارہ مرتبہ زمین کے گرد گھومنا، جس کی مدت ٣٥٤ روز اور چند گھنٹے ہوتی ہے اور یہ محرم سے ذی الحجہ تک عربی مہینوں کے مصادف ہے ۔
سَالِ خُمࣿسِی:
اپنے امور کا پہلی بار حساب کرنے کے بعد پورا ہونے والا ایک سال، ہر سال اسی تاریخ کو خمس کا حساب کرنا چاہئے ۔
سَجࣿدٰہ ، سُجُوࣿد:
خدا وند عالم کے سامنے پیشانی، ہاتھوں کی ہتھیلیاں، دونوں گھٹنے اور پیر کے دونوںانگوٹھوں کی نوک کو زمین پر رکھنا ۔
سَجࣿدَہِ سَہُو:
نماز میں بھولے سے ہونے والی غلطیوں کی وجہ سے نماز کے بعد کیا جانے والا سجدہ۔
سَجࣿدَہِ شُکر:
خداوند عالم کی عطا کردہ نعمتوں کا شکر ادا کرنے کے لئے پیشانی زمین پر رکھنا ۔
سَرࣿقَتِ حَدِّیࣿ:
ایسی چوری جس میں تمام شرایط جمع ہونے کی وجہ سے حد واجب ہوجائے ۔
سُفَیہَ:
کم عقل، جو اپنے مال کو حفاظت سے رکھنے کی صلاحیت نہ رکھتا ہو اور اپنے مال کو بیہودہ کاموں میں مصرف کردے ۔
سَقطࣿ شُدَہ:
ناقص بچہ، جو پیدا ہونے سے پہلے ماں کے پیٹ سے باہر نکل گیا ہو ۔
سُوࣿدِیࣿ قَرࣿضْ:
وہ قرض جس میں یہ شرط کی گئی ہو کہ قرض لینے والا کچھ بڑھا کر واپس کرے گا
اقتباس
(نوٹ: یہ تمام اصطلاحات فقہی کتب میں موجود ہیں، ان کو عموما فقہاء عربی میں ہی لکھ دیتے ہیں ان الفاظ کے ترجمے میں عربی اور اردو میں فرق ہوتا ہے )
وَالسَّلَامُ عَلٰى مَنِ اتَّـبَعَ الْـهُدٰی
سورہ طہ "47”
التماسِ دعا
“روبی عابدی”
