آسان فقہی اصطلاحات
چھٹی (6) پوسٹ
حرف: ش ۔ ص ۔ ض
ش:-
شَاخص:
ظہر کے وقت کا پتہ چلانے کے لئے زمین میں نصب کی جانے والی لکڑی یا کوئی اور آلہ۔
شَارِعࣿ:
بانی ٔ شریعت اسلام، خداوند عالم، رسول اکرم (صلی اللَّه علیہ و آلہ وسلم) ۔
شَاہِدࣿ:
گواہ
شَرَایِطِ ذِمَہ:
اہل کتاب ، بلاد مسلمین میں جن شرائط پر عمل کرتے ہیں ، ان شرایط کی وجہ سے اسلامی حکومت ان کی جان، مال، آبرو کی حفاظت کی ذمہ داری لیتی ہے ۔
شَہَادَتࣿ:
گواہی دینا ۔
شَہَادَتَیࣿن:
خداوند عالم کی وحدانیت اور رسول اسلام(صلی اللَّه علیہ و آلہ وسلم)کی رسالت کی گواہی دینا ۔
شِیِّوࣿع:
شایع ہونا، رائج ہونا ۔
شُہࣿرَتࣿ:
مشہور ہونا، سب کے لئے آشکار ہونا ۔
شِیࣿرِکاَمِلࣿ:
کامل دودھ ، یہاں پر کامل دودھ سے مراد وہ نو شرائط ہیں جو بچہ کو دودھ پلانے کیلئے توضیح المسائل میں بیان کئے گئے ہیں اور ان شرائط کے ساتھ دودھ پینا محرم کا سبب بن جاتا ہے ۔
ص:-
صَاعَ:
وہ پیمانہ جس میں تقریبا تین کلوگرام کی گنجائش ہو ۔
صِحَتࣿ:
صحیح ، درست۔
صِراَط:
قیامت کے روز پل صراط مراد ہے ۔
صَغِیࣿرَہ:
وہ لڑکی جو سن بلوغ کو پہنچ گئی ہو ۔
صُلَح:
فریقین کا کسی بات پر متفق ہونا ۔ کسی دوسرے کے ذمہ اپنے کچھ مال یاحق کو معاف کردینا تاکہ وہ بھی اپنے مال یا حق کو معاف کردے ۔
صِیࣿغہٰ:
ان الفاظ کا پڑھنا جن کے ذریعہ عقد اور ایقاع وجود میں آتا ہے ۔
ض:-
ضَامِنࣿ:
ذمہ دار، اپنے ذمہ لینے والا ۔
ضَرُوࣿرَتࣿ:
وجوب۔ یقینی۔
ضَرُوࣿرِیࣿاَتِ دَیࣿن:
جو چیزیں بلاشک و شبہ دین کا جزء ہیں ، تمام وہ احکام جنہیں سارے مسلمان ، دین کا جزء مانتے ہو جیسے نماز ، روزہ کا واجب ہونا، اگر ان کا انکار کرنے سے نبوت کے انکار کا سبب بنے تو ایسا شخص اسلام سے خارج ہے ۔
اقتباس
(نوٹ: یہ تمام اصطلاحات فقہی کتب میں موجود ہیں، ان کو عموما فقہاء عربی میں ہی لکھ دیتے ہیں ان الفاظ کے ترجمے میں عربی اور اردو میں فرق ہوتا ہے )
وَالسَّلَامُ عَلٰى مَنِ اتَّـبَعَ الْـهُدٰی
سورہ طہ "47”
التماسِ دعا
“روبی عابدی”
