
آسان فقہی اصطلاحات
ساتویں (7) پوسٹ
حرف: ط ۔ ظ
ط:-
طَلَاق:
آزادی، شریعت میں مقرر قوانین کے ذریعہ رشتہ ازدواج توڑنا ۔
طَلَاقِ بَائِنࣿ:
وہ طلاق جس کے بعد مرد کو رجوع کرنے کا حق نہیں ہوتا ۔
طَلاَقِ خُلَع:
اس عورت کی طلاق جو شوہر کو ناپسند کرتی ہو اور طلاق لینے کے لئے شوہر کو اپنا مہر یا کوئی دوسرا مال دے ۔
طَلاَقِ رَجَعِی:
وہ طلاق جس میں مرد عدت کے دوران عورت کی طرف رجوع کرسکتا ہے ۔
طَلَاقِ مُبَارَات:
وہ طلاق ہے جس میں شوہر اور زوجہ دونوں ایک دوسرے سے متنفر ہوں اور عورت طلاق کے لئے شوہر کو کچھ مال دے ۔
طَوَافِ نِسَاء:
حج اور عمرہ مفردہ کا آخری طواف جس کے انجام نہ دینے کی وجہ سے طواف نہ کرنے والے کے لئے ہمبستری حرام رہتی ہے ۔
طَہَارَتࣿ:
پاکیزگی۔ وہ معنوی حالت جو وضو یا غسل یا تیمم کرنے کی وجہ سے پیدا ہوتی ہے ۔
طَہَارَتࣿ ظَاہِرِیࣿ:
وہ چیز جو شارع مقدس کی نظر میں پاک ہے چاہے وہ حقیقت میں نجس ہو جیسے کوئی شخص کسی مسلمان کے گھر میں وارد ہو تو جب تک وہ کسی چیز کے نجس ہونے کو بیان نہ کرے اس گھر کی تمام چیزیں پاک ہیں ۔
ظ:-
ظَاہِرࣿ یہ ہے:
فتوی یہ ہے(مگر یہ کہ عبارت میں اس کے برخلاف کوئی قرینہ موجود ہو) ۔
ظُہَرِّ شَرَعِیࣿ:
ظہرکی اذان کا وقت جب شاخص کا سایہ بالکل ختم ہوجاتا ہے یا اتنا کم ہوجاتا ہے کہ اس سے کم نہیں ہوسکتا ۔ فصل بدلنے اورافق کی تبدیلی کے ساتھ اس کا وقت بدل جاتا ہے ۔
اقتباس
(نوٹ: یہ تمام اصطلاحات فقہی کتب میں موجود ہیں، ان کو عموما فقہاء عربی میں ہی لکھ دیتے ہیں ان الفاظ کے ترجمے میں عربی اور اردو میں فرق ہوتا ہے )
وَالسَّلَامُ عَلٰى مَنِ اتَّـبَعَ الْـهُدٰی
سورہ طہ "47”
التماسِ دعا
“روبی عابدی”