آسان فقہی اصطلاحات:- حرف ع ۔ غ

آسان فقہی اصطلاحات
آٹھویں (8) پوسٹ
حرف:- ع ۔ غ

عَادَتِ مَاہِیاَنَہ:
ماہواری، حیض۔

عاَدَتِ وَقࣿتِیَہ وَ عَدَدِیَّہ:
وہ خواتین جن کی ماہواری کا وقت اور مقدار معین ہو مثلا ہر مہینے کی پانچویں تاریخ سے شروع ہو کر دسویں تاریخ کو خون سے پاک ہوتی ہو، ایسی عورتوں کو وقتیہ و عددیہ کہا جاتا ہے۔

عَادِلࣿ:
جو شخص عقیدہ وعمل میں صحیح راستہ پر ہو واجبات کو انجام دے، محرمات کو ترک کرے اور حسن معاشرت کا مالک ہو ۔

عَارِیَّہ:
کسی کو اپنا مال وقتی طور پر استعمال کے لئے بلاعوض دینا ۔

عَاقَلَہ:
پدری رشتہ دار۔(عاقلہ ایک فقہی اصطلاح ہے جو مندرجہ ذیل افراد کے لیے استعمال ہوتی ہے:
باپ کی طرف سے رشتہ دار مرد جیسے بھائی، چچا اور ان کی اولاد جنہیں فقہ کی اصطلاح میں عصبہ کہا جاتا ہے۔)

عَاصِی:
گناہ کرنے والا، جو احکام الہی کی نافرمانی کرتا ہے ۔

عَامِلࣿ:
عمل کرنے والا:
جو جعالہ کے معاہدہ پر عمل کرتا ہے ۔
حاکم شرع کی طرف سے زکات کا مال جمع کرنے ،اس کا حساب و کتاب رکھنے اور اس کو تقسیم کرنے کی ذمہ داری ہو>
اجرت پر کام کرنے والا ۔

عَایِدَات:
آمدنی۔

عُرف:
لوگوں کی عام تہذیب و ثقافت۔

عَرࣿقِ جُنࣿب اَزࣿ حَرَام
وہ پسینہ جو ناجائز ہمبستری یا استمناء کے بعد بدن سے خارج ہوتا ہے ۔

عَزَل:
کسی چیز کو الگ کرنا ۔
اپنے وکیل کو کسی کام سے برطرف کرنا جیسے حاکم شرع کا خائن متولی یا وصی کو برطرف کرنا ۔

عُسࣿر وَ حَرَجࣿ:
مشقت وسختی۔

عُسࣿرَتࣿ:
سختی، تنگدستی۔

عَقࣿد:
گرہ، معاہدہ۔ رشتہ ازدواج۔ ارتباط

عَقࣿدِ بِیع:
خرید وفروخت کا معاہدہ۔

عَقࣿدِ دَائِمࣿ:
شادی

عَقࣿدِ غَیࣿرِ دَائِمࣿ:
متعہ ، صیغہ۔

عَقُود:
دو طرفہ معاہدہ، جیسے خرید و فروخت ، شادی، مصالحہ ۔

عَمَّال:
عامل کی جمع،کارندے، کام کرنے والے ۔

عَمࣿدًا:
جان بوجھ کر ، کسی کام کو علم و آگاہی کے ساتھے انجام دینا ۔

عمُࣿرٰہ:
خانہ کعبہ کی زیارت، خانہ کعبہ سے مربوط وہ مخصوص اعمال جو کسی حد تک حج سے مشابہ ہیں ۔ حج کے شرائط پائے جانے کی صورت میں ہر مکلف پر زندگی میں ایک بار واجب ہوتا ہے ۔ اس کی دو قسمیں ہیں:
عمرہ تمتع جو حج تمتع سے پہلے کیا جاتا ہے ۔
عمرہ مفردہ جو حج کے بغیر یا حج قران یا حج افراد کے بعد کیا جاتا ہے ۔

عَمَلࣿ بَہ اِحࣿتِیَاط:
مکلف اپنی تکلیف ( ذمہ داری)کو اس طرح انجام دے کہ اس کو یقین ہوجائے کہ اپنی شرعی تکلیف (ذمہ داری) انجام دیدی ہے، احتیاط کا طریقہ ، فقہی کتابوں میں بیان ہوا ہے ۔

عَنِیࣿن:
ایسا مرد جو ہمبستری کرنے پر قادر نہ ہو ۔

عَہَدࣿ:
خداوند عالم کے سامنے مخصوص الفاظ میں کسی اچھے کام کے انجام دینے یا کسی خراب کام کے چھوڑنے کا عہد و پیمان کرنا ۔

عَیَال:
بیوی، اہل و عیال۔

عِیࣿدُ الࣿفِطࣿر:
پہلی شوال ، مسلمانوں کی دو بڑی عیدوں میں سے ایک عید ۔

عِیࣿدُ الࣿاَضࣿحٰی:
ماہ ذی الحجہ کی دسویں تاریخ، مسلمانوں کی دوبڑی عیدوں میں سے ایک عید۔

غ:-

غاَئِبࣿ:
چھپنا، شوہر کا ایک معینہ مدت تک غائب ہوجانا جس کی وجہ سے زوجہ ، حاکم شرع سے طلاق کی درخواست کرے ۔

غَائِطࣿ:
پاخانہ۔

غَرࣿضِ عَقࣿلاَئِی:
جو ہدف ، عقلاء کی نظر میں قابل قبول اور پسندیدہ ہو ۔

غُسٰالَہ:
کسی چیز کو دھونے کے بعد خودبخود یا نچوڑنے سے عام طور پر نکلنے والا پانی۔

غُسُلࣿ:
دھونا، بدن کا ایک مخصوص طریقہ سے دھونا، اس کی دوقسمیں ہیں: ١۔ غسل ترتیبی۔ ٢۔ غسل ارتماسی۔

غُسُلِّ وَاجِبࣿ:
وہ غسل جس کو انجام دینا ضروری ہے ۔

غُسُلِ مُسࣿتَحَبࣿ:
وہ غسل جن کو مخصوص شب و روز کی مناسبت یا عبادات یا مخصوص زیارات یامخصوص افعال کی وجہ سے کرنا مستحب ہے جیسے غسل جمعہ،غسل زیارت وغیرہ۔

غُسُلِ اِرࣿتَمٰاسِی:
غسل کی نیت سے پانی میں ایک بار غوطہ لگانا ۔

غُسُلِ تَرࣿتِیࣿبِی:
غسل کی نیت سے پہلے سروگردن، پھر بدن کے داہنے حصہ اور اس کے بعد بائیں حصہ کا دھونا ۔

غُسُلِ جَبیِࣿرٰہ:
اعضاء پر جبیرہ (مرہم پٹی) ہونے کی وجہ سے کیا جانے والا غسل ۔

غَصَبࣿ:
دوسروں کے مال یا حق پر ناحق قبضہ۔

غُلَّات:
مسلمانوں کا وہ گروہ جو امیرا لمومنین حضرت علی (علیہ السلام) یا تمام ائمہ معصومین علیہم السلام کے بارے میں غلو کرتا ہے اور ان حضرات کو خدا سمجھتا ہے ، یا خداوند عالم کے مخصوص صفات ، ان کے لئے بیان کرتا ہے ۔
اقتباس

‏(‎نوٹ: یہ تمام اصطلاحات فقہی کتب میں موجود ہیں، ان کو عموما فقہاء عربی میں ہی لکھ دیتے ہیں ان الفاظ کے ترجمے میں عربی اور اردو میں فرق ہوتا ہے )

وَالسَّلَامُ عَلٰى مَنِ اتَّـبَعَ الْـهُدٰی
سورہ طہ "47”
التماسِ دعا
“روبی عابدی”

تبصرہ کریں