آسان فقہی اصطلاحات:- حرف: ف ۔ ق

آسان فقہی اصطلاحات

نویں (9) پوسٹ

حرف:- ف ۔ ق

ف:-

فَتࣿوٰی:

شرعی مسائل میں مجتہد کا نظریہ ۔

فَجَر:

صبح کی سفیدی ۔

فَجَر اَوَلࣿ وَ دُوِمࣿ:

اذان صبح کے نزدیک مشرق کی طرف سے اوپر کی طرف ایک سفیدی چلتی ہے جس کو فجر اول یا صبح کاذب کہتے ہیں جو وہ سفیدی پھیل جاتی ہے ، فجر دوم یا صبح صادق اور نماز صبح کا اول وقت ہوتا ہے ۔

فَرَادٰی

جماعت کے بغیر پڑھی جانے والی نماز۔

فَرَج:

عام طور سے عورت کی شرمگاہ کوکہاجاتا ہے ۔ کشادہ جگہ ، فاصلہ ، شگاف ، پھٹن ، درز ، سوراخ :

فُرُوجٍ ۔

قران میں ہے ،، وَ ما لَہا مِنْ فُرُوجٍ (سورہ انبیاء /6)

فَرࣿض:

الزامی امر، جس کام کا انجام دینا یا ادا کرنا واجب ہو ۔

فُضࣿلَہ:

جانوروں کا پاخانہ ۔

فِطࣿرَیہ:

زکات فطرہ۔

فُقَاع:

جو کی شراب ۔

فَقِیࣿر:

جس کے پاس اپنا اور اپنے اہل وعیال کا سال بھر کاخرچ نہ ہو اور کوئی ایسا ذریعہ بھی نہ ہو جس سے روزانہ کے خرچ کو پورا کرسکے ۔

فِی سَبِیࣿلِ اللَّه:

راہ خدا میں ۔ ہر وہ کار خیر جس کا فائدہ مسلمانوں کو پہنچے جیسے مسجد ، پل اور سڑک بنانا ۔

ق:-

قَبࣿل:

آگے (مرد یا عورت کی آگے کی شرمگاہ کی طرف اشارہ ہے) ۔

قَتَل:

قتل کرنا ۔

قَتَل نَفࣿسِ مَحࣿتَرَمࣿ:

ایسے شخص کو قتل کرنا جس کا خون شرعی لحاظ سے محترم ہو ۔

قرآئت، قَرَأَ:

پڑھنا ۔ پنچگانہ نمازوں میں حمد و سورہ کا پڑھنا ۔

قَرࣿوح، قَرْحَةُ:

پھوڑا ، پھنسی ، زخم ۔

قَرِیࣿب:

حقیقت اور واقع سے نزدیک ۔

قَرِیࣿنَہ:

نشانی ، علامت ۔

قَسامَةٌ:

عدالت میں کسی جرم کے متعلق شاہدوں کا خاص شرائط کے ساتھ قسم کھانا ۔

قِصَاصُ:

بدلہ لینا ، ایک قسم کی مجازات ہے ،ظالم کے ظلم کے بدلے میں اسی عمل کو انجام دینا جو اس نے انجام دیا ہو جیسے کسی شخص نے کسی کو جان بوجھ کر قتل کردیا ہو تو اس کے اولیاء ، حاکم کے زیر نظر قاتل کو قتل کرسکتے ہیں ۔

قَصِࣿد اِقَامَہ:

مسافر کا کسی شہر میں دس دن یا اس سے زیادہ رہنے کا قصد کرنا ۔

قَصِࣿد إنْشَاءُ:

کسی معاملہ کو ایجاد کرنے کیلئے اس کے معین صیغوں کے ساتھ قصد کرنا ۔

قَصِࣿد رَجَاءُ:

مکلف کسی عمل کو یہ احتمال دیتے ہوئے انجام دے کہ اس کام کے ذریعہ خدا سے نزدیک ہوجائے گا ۔

قَصِࣿد قَرَّبَهُ:

یعنی اپنے عمل کو مرضی الہی اور بارگاہ رب العزت سے قریب ہونے کا ارادہ کرتے ہوئے انجام دینا ۔

قَضَاءُ:

کسی چھوٹے ہوئے عمل کو اس کا وقت نکل جانے کے بعد انجام دینا

فیصلے کرنا ۔

قُنُوتٌ:

دوسری رکعت میں حمد وسورہ کے بعد دونوں ہاتھوں کو چہرے کے برابر لاکر آسمان کی طرف بلند کرے دعا پڑھنا اور ذکر خدا کرنا ۔

قَیاَم مُتَّصِلࣿ بَہ رُکُوࣿع:

رکوع سے پہلے آخری لمحہ کا قیام ۔

قِےࣿ:

الٹی کرنا ۔

قِیࣿم:

سرپرست ، جو شخص وصیت کی بنیاد پر یا حاکم شرع کے حکم سے کسی بچے یا دیوانہ یا بیمار کے کاموں کا ذمہ دار ہو

اقتباس

(‎نوٹ: یہ تمام اصطلاحات فقہی کتب میں موجود ہیں، ان کو عموما فقہاء عربی میں ہی لکھ دیتے ہیں ان الفاظ کے ترجمے میں عربی اور اردو میں فرق ہوتا ہے )

وَالسَّلَامُ عَلٰى مَنِ اتَّـبَعَ الْـهُدٰی

سورہ طہ "47”

التماسِ دعا

روبی عابدی۔

تبصرہ کریں