آسان فقہی اصطلاحات
دسویں (10) پوسٹ
حرف: ک ۔ ل
کَافِر:
جو شخص توحید یا نبوت یا دونوں کا منکر ہو یعنی :
جو وجود خدا کاانکار کرتا ہو ۔
خدا کا شریک قرار دینے والا ۔
جو رسول اکرم (صلی اللَّه علیہ و آلہ وسلم)کی رسالت کا منکر ہو ۔
مذکورہ امور میں شک کرنے والا ۔ضروریات دین میں سے کسی کا امر کا منکر جب کہ اس کے انکار کے نتیجہ میں اللَّه اور رسول کا انکار ہوتا ہو ۔
کَافِر حَرࣿبِی:
وہ کفار جو مسلمانوں کے ساتھ حالت جنگ میں ہوں ۔
کَافِر ذِمِّی:
وہ اہل کتاب جو اسلامی مملکت میں مخصوص شرائط کے ساتھ اسلامی حکومت کی پناہ گاہ میں ہوں ۔
کَثِیرُ الشَّکࣿ:
زیادہ شک کرنے والا ۔
کُفَّارٰہ:
وہ عمل جسے کسی گناہ کی تلافی کے لئے انجام دینا ہوتا ہے ۔
کُفَّارٰہ جَمَع:
تینوں کفارے (ساٹھ روزے رکھنا، ساٹھ فقیروں کو پیٹ بھر کھانا کھلانا اور غلام آزاد کرنا، ہمارے زمانہ میں پہلی دو قسمیں کافی ہیں) ۔
کِفَالَتࣿ:
کسی کا کفیل ہونا ۔ کسی دوسرے کی جگہ پر کسی کام کے انجام دینے کی ذمہ داری لینا ۔
کَفِیࣿل:
ضامن ۔
ل:-
لاَزِمࣿ:
واجب ۔
لاَزِمُ الࣿوَفاَء:
اس پر عمل کرنا چاہئے ۔
لَغُوࣿ:
بے فائدہ ، بے معنی، بیہودہ ۔
لَہُو ولُعࣿب:
بوالہواسی اور فضول کھیل تماشا ۔
اقتباس
(نوٹ: یہ تمام اصطلاحات فقہی کتب میں موجود ہیں، ان کو عموما فقہاء عربی میں ہی لکھ دیتے ہیں ان الفاظ کے ترجمے میں عربی اور اردو میں فرق ہوتا ہے )
وَالسَّلَامُ عَلٰى مَنِ اتَّـبَعَ الْـهُدٰی
سورہ طہ "47”
التماسِ دعا
“روبی عابدی”
