آسان فقہی اصطلاحات:- حرف: م

آسان فقہی اصطلاحات
گیارھویں (11) پوسٹ
حرف: م

(آج صرف حرف “م “ کیونکہ اس کے الفاظ زیادہ ہیں)

م:-

مَا بِہ التَفَاوَتࣿ:
دو چیزوں کے درمیان تفاوت کی مقدار، صحیح اور معیوب قیمت کے تفاوت کے ساتھ رجوع کرنا ۔

مِالِ اِلاجَارٰہ:
وہ مال جومستاجر ، اجارہ کے عنوان سے ادا کرتا ہے ۔

مِالُ الࣿمَصَالحِہ:
وہ مال جو دو افراد یا زیادہ کے درمیان صلح کے عنوان سے ادا کیا جاتا ہے ۔

مِالِیَتِّ شَرَعِی:
وہ چیز جو شرعی لحاظ سے مال شمار ہو ۔

مِالِیَتِّ عُرࣿفِی:
وہ چیز جو عام لوگوں کے تہذیب و تمدن میں مال شمار ہو اگر چہ دین اسلام کی نظر میں اس کی کوئی حیثیت یا مالیت نہ ہو جیسے شراب ۔

مَاہِ ہَِلالِی:
قمری مہینہ، ایک مرتبہ چاند نظر آنے کے بعد اگلے مہینہ تک ٢٩ یا ٣٠ دن کی مدت ۔

مَامُوم:
اقتداء کرنے والا ۔ جو نماز جماعت میں امام کی اقتداء کرتا ہے ۔

مَؤونہَ:
خرچ ، زندگی بسر کرنے کا خرچ ۔

مُباَح:
ہر وہ فعل جس کو انجام دینا شرعی لحاظ سے جائز ہو (وہ عمل جو شریعت کی نظر میں نہ قابل مدح ہو اور نہ قابل مذمت) ۔

مُبࣿتَدٰئہ:
جس خاتون کو پہلی بار ماہواری آئے ۔

مُبَࣿطلَات:
عبادت کو باطل کرنے والی چیزیں ۔

مُتَعہ:
کسی عورت سے معینہ مدت تک کے لئے عقد کرنا ۔ معینہ مدت کے لئے رشتہ ازدواج میں آنے والی عورت ۔

مُتَنࣿجِسࣿ:
ہر وہ چیز جو ذاتی طور پر پاک ہو لیکن کسی نجس چیز سے بالواسطہ یا براہ راست مل جانے کی وجہ سے نجس ہوگئی ہو ۔

مُتَوَلِّی:
وقف کا سر پرست ۔

مُجࣿتَہِدࣿ:
کوشش کرنے والا ۔ جو شخص احکام الہی کو سمجھنے کے سلسلے میں درجہ اجتہاد تک پہنچ گیا ہو ۔ یعنی اس میں اتنی صلاحیت پیدا ہوگئی ہو کہ وہ احکام اسلام کو قرآن و سنت ، عقل اور اجماع سے استنباط کرسکے ۔

مُجࣿتَہِدࣿ جَامَعِ الشَّرَائِطࣿ:
وہ مجتہد جس میں تقلید کے سارے شرائط موجود ہوں ۔

مُجࣿرَای طَبَیِعی:
ہر چیز کا فطری راستہ ۔

مَجࣿہُولُ الࣿمٰالِکࣿ:
وہ مال جس کا مالک معلوم نہ ہو ۔

مَجࣿزِی ہے:
کافی ہے ۔ تکلیف کو ساقط کرنے والا ہے ۔

مَحَارِبࣿ:
لوگوں کو ڈرانے، اجماعی نظم و نسق میں خلل اندازی اور لوٹ مار کرنے کے لئے اسلحہ سے حملہ کرنے والا ۔ نیز اسی مقصد سے گھر، دکان اور کارخانہ وغیرہ پر حملہ کرنے اور لوٹنے والے کو بھی محارب کہتے ہیں ۔

مِحࣿتَضَرࣿ:
جس شخص کا دم نکل رہا ہو ۔

مُحࣿتَلَمࣿ:
جس شخص کی سوتے میں منی نکلے ۔

مِحࣿذُوُر:
مانع ۔ رکاوٹ ۔

مُحࣿرَّمࣿ (محرمات):
جو چیز حرام ہے ۔ سال قمری کا پہلا مہینہ ۔

مِحࣿرَمࣿ:
وہ نسبی رشتہ دار اور بعض سببی رشتہ دار جن سے کبھی بھی عقد نہیں کیا جاسکتا جیسے خواہر، مادر، بیٹی، بیٹی کی بیٹی، چچی، خالہ، رضاعی اولاد، خوش دامن، اس کی ماں، رضاعی بھائی ، بہن ۔

مُحࣿرَمࣿ
جو شخص حج یا عمرہ کے احرام میں ہو ۔

مِحࣿجُور:
جس کو مال میں تصرف کرنے سے منع کردیا گیا ہو ۔

مِحࣿظُور:
ممنوع ۔

مِحࣿلِ اِشࣿکَال ہے:
ااس میں اشکال ہے ، حتیاط کرنا چاہئے ۔

مَحَا تَامِلࣿ ہے:
احتیاط کرنا چاہئے ۔

مُخَیَّر ہے:
یعنی مقلد ایک طرف کو انتخاب کرسکتا ہے ۔

مَخࣿرَجࣿ بُول و غَائِطࣿ:
پیشاب اور پاخانہ کا فطری مقام سے نکلنے کی جگہ ۔

مُخَمَّسࣿ:
وہ مال جس کا خمس نکال دیا گیا ہو ۔

مَدࣿ:
وہ پیمانہ جس میں تقریبا ٧٥٠ گرام کی جگہ ہوتی ہے ۔

مُدَّعِی:
جو شخص اپنے لئے کسی حق کا قائل ہو ۔

مِذِّی:
ایسی رطوبت جو ملاعبہ کے بعد انسان سے خارج ہوتی ہے (عورت کے ساتھ بوس و کنار کے وقت خارج ہونے والی منی ) ۔

مُرࣿتَدࣿ:
ایسا مسلمان جو خدا و رسول یا ضروریات دین میں سے کسی ایسے حکم کا منکر ہوجائے جس کے انکار سے خدا و رسول کا انکار ہوتا ہو ۔

مُرࣿتَدࣿ فِطࣿرِی:
جس شخص کے ماں باپ دونوں یا ان میں سے کوئی ایک مسلمان رہا ہو اور یہ شخص خود بھی مسلمان ہو اور پھر کافر ہوجائے ۔

مُرࣿتَدࣿ مِلِّی:
غیر مسلم ماں باپ کے یہاں پیدا ہو لیکن خود کفر کا اظہار کرنے کے بعد مسلمان ہوگیا ہو اور پھر دوبارہ کافر ہوجائے ۔

مَرࣿجُوح (مَرࣿجُوحِ شَرَعِی )
جس چیز میں شرعی کراہت پائی جائے ۔

مُرࣿدَار:
وہ جانور جو خودبخود مرگیا ہو ۔

مَزٰارَعہ:
زمین کے مالک اور کاشتکار کے درمیان ہونے والا معاہدہ جس کی بنیاد پر مالک فصل کاایک معین حصہ پاتا ہے ۔

مَسࣿ:
لمس کرنا ۔

مَسِ مَیِّتࣿ:
مردہ انسان کے جسم کو چھونا ۔

مُسَاقَات:
سینچائی کرنا ۔ باغ کے مالک اور باغبان کے درمیان ہونے والا معاہدہ جس کی بنیاد پر باغبان درختوں کی سینچائی اور پرورش کے بدلے باغ کے پھلوں سے ایک معینہ مقدار حاصل کرتا ہے ۔

مُسࣿتَحَاضٰہ:
جس عورت کو خون استحاضہ آرہا ہو ۔

مُسࣿتَحَبࣿ:
پسندیدہ ۔ جوچیز شارع کو پسند ہو لیکن اسے لازم و واجب قرار نہ دے ۔

مُسࣿتَطَیࣿع:
استطاعت رکھنا جس طرح حج کے شرائط پایا جانا ۔

مُسࣿتَہࣿلَکࣿ:
ختم شدہ، نیست و نابود شدہ چیز۔

مَسَح:
کسی چیز پر ہاتھ پھیرنا ۔ وضو کی بچی ہوئی تری کے ساتھ سر کے اگلے حصہ اور دونوں پیروں کے اوپری حصہ پر ہاتھ پھیرنا ۔

مِسࣿکِیࣿن:
بیچارہ، مفلوک الحال ۔ جس کی زندگی فقیر سے بھی زیادہ سخت ہو ۔

مُسࣿکَرَاࣿت:
جس چیز میں نشہ ہو ۔

مَصَالِحَتࣿ:
فریقین کا کسی بات پر متفق ہونا ۔

مَضࣿطَرࣿبَہ:
وہ عورت جس کی ماہواری کا وقت معین نہ ہو ۔

مَضࣿمَضٰہ:
کلی کرنا ۔

مُطَہࣿرٰات:
پاک کرنے والی چیزیں ۔

مَظاَلِمࣿ:
وہ چیز جو انسان کے ذمہ ہے لیکن وہ اس کا مالک معلوم نہیں ہے یا اس تک دسترسی ممکن نہیں ہے جیسے کوئی شخص کسی کا مقروض ہو لیکن اس کے مالک نہیں پہچانتا اور اس تک پہنچنا ممکن نہ ہو ۔

مُعٰامَلَہِ سَلࣿف:
وہ خرید و فروخت جس میں قیمت نقد اور اور مال ادھار ہو ۔ یعنی خریدار قیمت نقددیدے تاکہ بیچنے والا مال کو معین وقت پر اس کے حوالہ کردے ۔

مُفࣿطَرࣿ:
وہ چیز جس سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے ۔

مُفࣿلِسࣿ:
جس کا مال اس کے قرض سے کم ہو ۔

مُقَّرࣿرَاتِ شَرِعࣿیٰہ:
وہ چیز جو خداوند عالم کی طرف سے شرعی تکلیف کے عنوان سے معین ہوئی ہو ۔

مَکࣿرُوࣿہ:
ناپسند ۔ جس کا انجام دینا حرام نہ ہو لیکن انجام نہ دینا بہتر ہو ۔

مُکَلِّفࣿ:
بالغ اور عاقل انسان ۔

مَلَاعبَہ:
کھیلنا ۔ معاشقہ کرنا ۔

مَمِیࣿز:
وہ بچہ جو اچھے اور برے کو سمجھتا ہو ۔

مَوَالَات:
یکے بعد دیگرے ۔ پے درپے انجام دینا ۔

مُؤاجِر:
کرایہ دار ،کرایہ پر لینے والا۔

مُوقُوف عَلِیࣿہِمࣿ:
وہ افراد جن کے فائدہ کے لئے کوئی چیز وقف ہوئی ہو ۔

مُوقُوفَہ:
وقف شدہ ۔

مُوکِلࣿ:
وکیل بنانے والا ۔

مَیَتࣿ:
مردہ ، انسان کا بے جان جسم ۔
اقتباس

‏(‎نوٹ: یہ تمام اصطلاحات فقہی کتب میں موجود ہیں، ان کو عموما فقہاء عربی میں ہی لکھ دیتے ہیں ان الفاظ کے ترجمے میں عربی اور اردو میں فرق ہوتا ہے )

وَالسَّلَامُ عَلٰى مَنِ اتَّـبَعَ الْـهُدٰی
سورہ طہ "47”
التماسِ دعا
“روبی عابدی”

تبصرہ کریں