شادی امام علیْ اور بی بی فاطمہْ

“شادی مبارک”

یکم ذی الحجۃ، امیر المؤمنین حضرت علی (ع) اور سیدۃ نساء العالمین، حضرت فاطمہ زہرا (س) کی شادی مبارک

ہم اور ہماری فیملی خوشی کے اس موقع کی مناسبت سے رسول اللَّه اور اہل بیتِ رسولٌ خصوصا امامِ زمانہ عج اور تمام مومنین و مومنات و مسلمین و مسلمات کو ہدیہ تہنیت پیش کرتے ہیں

ابن شہر آشوب نے مناقب آل ابی طالب میں لکھا ہے کہ حضرت فاطمہؑ کی شادی کے وقت رسول اللَّه منبر پر گئے اور یہ خطبہ ارشاد فرمایا:
“خداوند نے مجھے حکم دیا ہے کہ فاطمہؑ کا نکاح علیؑ کے ساتھ کروں اور اگر علی راضی ہو تو چار سو مثقال چاندی حق مہر کے طور پر میں فاطمہ ؑ کا نکاح علیؑ کے ساتھ کر دوں۔ علیؑ نے فرمایا میں اس کام پر راضی ہوں۔”
امام صادقؔ کی روایت کے مطابق : ہجرت کے دوسرے سال ماہ رمضان میں حضرت علىْ اور فاطمہࣿ کا باہمی عقد اور شادی ذى الحجّہ میں ہوئی
شادی کے ولیمے کے بعد رسول اللَّه، امام علیؑ کے ہمراہ گھر میں داخل ہوئے اور بی بی فاطمہؑ کو آواز دی۔ جب بی بی فاطمہؑ نزدیک آئیں، تو دیکھا کہ رسول اللَّه کے ساتھ حضرت علیؑ بھی ہیں۔ رسول اللَّه نے فرمایا: نزدیک آ جاؤ۔ فاطمہؑ اپنے بابا کے نزدیک آئیں۔ رسول اللَّه نے حضرت علیؑ اور حضرت فاطمہؑ کے ہاتھ کو پکڑا اور جب فاطمہؑ کا ہاتھ علیؑ کے ہاتھ میں دیا تو فرمایا:
اللَّه کی قسم میں نے تمہارے حق میں کوئی کوتاہی نہیں کی اور تمہاری عزت کی اور اپنے خاندان کے بہترین فرد کو تمہارے لئے انتخاب کیا خدا کی قسم تمہاری شادی ایسے فرد سے کر رہا ہوں جو دنیا اور آخرت میں سید و آقا اور صالحین سے ہے۔۔۔ اپنے گھر کی طرف جائیں۔ خداوند یہ شادی آپکے لئے مبارک فرمائے اور آپکے کاموں کی اصلاح فرمائے۔

بانوی آن تاجدار «ہل اتی»
مرتضی مشکل کشا شیر خدا
“علامہ اقبال”
ترجمہ: وہ "ہل اتی” کے تاجدار، مرتضی مشکل کشا، شیر خدا علیہ السلام کی زوجۂ مکرمہ اور بانوئے معظمہ ہیں

"وَالسَّلَامُ عَلٰى مَنِ اتَّـبَعَ الْـهُدٰى”
(سورہ طہ-47)
التماسِ دعا
"روبی عابدی”

تبصرہ کریں