آسان فقہی اصطلاحات:- آخری پوسٹ حرف: و۔ ھ۔ ۔ ی

آسان فقہی اصطلاحات
تیرھویں (13) اور آخری پوسٹ
حرف: ن۔ و۔ ھ۔ی

و:-

وَاجِبࣿ:
ہر وہ عمل جس کا انجام دینا شریعت کی نظر میں ضرور ہے ۔

وَاجِبࣿ تَخَیࣿیرِی:
جب وجوب دوچیزوں میں سے کسی ایک چیز سے متعلق ہو تو ان میں سے ہر ایک کو واجب تخییر ی کہتے ہیں جیسے روزے کے کفارہ میں تین چیزوں کے درمیان اختیار ہوتا ہے :
ساٹھ روزے رکھنا
ساٹھ مسکینوں کو کھانا کھلانا
غلام آزاد کرنا ۔

وَاجِبࣿ تَعࣿبِدِی:
وہ واجب جس کے انجام دینے میں قربت کی نیت کا ہونا ضروری ہے (عبادات ) ۔

وَاجِبࣿ عَیࣿنِی:
وہ واجب جو ہر شخص پر خود واجب ہوتا ہے نماز روزہ ۔

وَاجِبࣿ کِفَائِی:
ایسا واجب جسے اگر دوسرے ضرورت بھرانجام دیدیں تو بقیہ سے ساقط ہوجائے جیسے غسل میت سب پر واجب ہے لیکن اگر کچھ لوگ اسے انجام دیدیں تو بقیہ سے ساقط ہوجائے گا ۔

وَاجِبࣿ مُوسَّعُ:
ایسا واجب جس کے انجام دینے کا وقت وسیع ہو جیسے نماز ظہر و عصر ، ان دونوں نمازوں کا وقت ظہر سے مغرب تک رہتا ہے ۔

وَاجِبࣿ مَضِيق:
ایسا واجب جس کے انجام دینے کا وقت محدودہو جیسے ماہ رمضان میں روزہ رکھنا ۔

وَارِثࣿ:
جن لوگوں کو میراث ملتی ہے ۔

وَاقَفَ:
وقف کرنے والا ۔

وَثِیࣿقَہ:
گروی رکھنا ۔ کسی کے حوالہ کرنا ۔

وَحࣿدَتِ وَجُود:
وحدت موجود کے متعدد معنی ہیں ان میں سے جو قطعی طور سے باطل اور تمام فقہاء کے عقیدے کے مطابق اسلام سے خارج کردیتا ہے وہ شخص ہے جس کا عقیدہ یہ ہو : خداوند عالم بالکل اس دنیا کے موجودات کی طرح ہے اور خالق و مخلوق اور عابد و معبود میںکا کوئی وجود نہیں ہے ،اسی طرح بہشت و دوزخ بھی اس کے وجود کی طرح ہیں اوراس کا لازمہ بہت سے مسلمات دین کا انکار کرنا ہے ۔

وَدِی:
وہ رطوبت جو پیشاب کرنے کے بعد کبھی کبھی خارج ہوتی ہے ۔

وَدِیࣿعٰہ:
امانت

وَذَى:
وہ رطوبت جو کبھی کبھی منی کے خارج ہونے کے بعد نکلتی ہے ۔

وَصَلَ بَہ سُکُون:
کسی لفظ کے آخری حرف کو ساکن کرکے بعد والے لفظ سے ملا کر پڑھنا ۔

وَصِیࣿ:
جس کے ذمہ وصیت کے انجام دینے کی ذمہ داری ہو ۔

وَصِیَّتࣿ:
سفارش ، وہ سفارشیں جو انسان اپنی موت کے بعد کچھ امور انجام دینے کے لئے دوسروں سے کہے ۔

وُضُو اِرࣿتِمَاسِیࣿ:
وضو کی نیت سے چہرے اور ہاتھوں کو پانی میں ڈبونا ۔

وُضُو تَرࣿتیِࣿبِی
وضو کی نیت سے چہرے اور ہاتھوں کو پانی سے ترتیب کے ساتھ پہلے چہرہ اور پھر ہاتھوں کو دھونا ۔

وُضُو جَبِیࣿرہٰ:
کسی شخص کے اعضاء وضو پر مرہم یا پٹی بندھی ہو ا ۔

وَطَنࣿ:
جس جگہ کو رہنے کے لئے انتخاب کیاجائے ۔

وَطِیࣿ:
کچلنا ، ہم بستری کی طرف کنایہ ہے ۔

وَقࣿف بَہ حَرࣿکَتࣿ:
کسی لفظ کے آخری حرف کو حرکت کے ساتھ ادا کرکے بعد والے کلمہ کو تاخیر سے پڑھنا ۔

وَکِیٗل:
نمایندہ ، وہ شخص جو کسی دوسرے کی طرف سے کسی کام کو انجام دینے کااختیار رکھتا ہو ۔

وِلَایِتࣿ:
سر پرستی ۔

وِلَایِتࣿ تَکࣿوِیࣿنِیࣿ:
ولایت تکوینی سے مراد یہ ہے کہ خداوند عالم کی اجازت سے عام عادت کے خلاف کام انجام دینا جیسا کہ قرآن کریم نے سورہ آل عمران کی ٤٩ ویں آیت میں حضرت عسی (علیہ السلام)کے لئے بیان کیا ہے کہ آپ خداوند عالم کے اذن سے مردوں کو زندہ کیا کرتے تھے اور بیماروں کو اچھا کردیا کرتے تھے ۔

وَلِیࣿ (یا قِیࣿم ):
شارع مقدس کے حکم سے جو شخص کسی دوسرے کا سر پرست ہو جیسے باپ، دادا، اور مجتہد جامع الشرائط ۔

ھ:-

ہَبَہ:
بخشش، عطیہ ۔

ہَدࣿیہٰ:
تحفہ ۔

ی:-

یَائِسٰہ:
وہ خاتون جسے سن زیادہ ہوجانے کی وجہ سے حیض نہ آتا ہو ۔
اقتباس

‏(‎نوٹ: یہ تمام اصطلاحات فقہی کتب میں موجود ہیں، ان کو عموما فقہاء عربی میں ہی لکھ دیتے ہیں ان الفاظ کے ترجمے میں عربی اور اردو میں فرق ہوتا ہے )

شکر ہے پروردگار کا آج یہ موضوع اختتام پذیر ہوا

وَالسَّلَامُ عَلٰى مَنِ اتَّـبَعَ الْـهُدٰی
سورہ طہ "47”
التماسِ دعا
“روبی عابدی”

تبصرہ کریں