عید الاضحیٰ

السلام علیکم
‎ عید کے پر خلوص موقع پہ آپ سب کو ہم اور ہماری فیملی کی طرف سے
‎عید الا ضحی کی بہت بہت مبارک باد پروردگار ایسی ہزاروں عیدیں کرنا نصیب کرے اور اگلے سال ہم سب حج کی سعادت اپنے امامِ زمانہ عج کی نیابت میں کریں آمین الہی آمین

آئی ہے بقر عید بڑی دھوم دھام سے
منسوب ہو گئی ہے جو بکرے کے نام سے
بچے بھی خوش ہیں اور ہیں بیگم بھی مطمئن
صاحب کے ہوش اڑ گئے بکرے کے دام سے

‎دنیا کے مختلف مذاہب میں قربانی کاتصور مختلف انداز میں جلوہ گر ہے مگر اسلام نے اپنے پیروکاروں کو تسلیم و رضا ، ایثار اور قربانی کا وہ راستہ دکھایا ہے جوایمانی ، روحانی ، معاشی ،معاشرتی سماجی اور اُخروی حوالے سے نفع آفرین ہے۔
‎عید الاضحی آتی ہے تو دنیا بھر میں اہل اِسلام حضرت ابراہیم علیہ السلام، ان کے نور نظر حضرت اسماعیل علیہ السلام اور سیدہ ہاجرہ سلام اللہ علیہا کے عظیم جذبہ ایثار و قربانی کی یاد مناتے ہیں۔ اس گھرانے کے ہر فرد نے عملی طور پر ایثار کے پیکر میں ڈھل کرحکم ربانی کے سامنے سر جھکایا۔ اپنے انسانی جذبات کو اللَّه کے حکم کی تعمیل میں رکاوٹ نہیں بننے دیا اور قیامت تک آنے والے مسلمانوں کے لیے ایک مینارہ نور قائم کیا جو ہر سال مسلمانوں کو جھنجوڑ کر یہ کہتا ہے :
‎دیکھو کہیں فانی دنیا کی فانی” راحتوں میں گم نہ ہوجانا بلکہ اپنے ربّ کی رضا پر سب کچھ لٹا دینا”،
بےشک ہم اسی صورت سے دونوں جہاں کی رحمتوں کو حاصل کرلیں گے۔
فانی دنیا کی فانی راحتوں پر
آخرت کی ہمیشہ باقی رہنے والی نعمتوں کو ترجیح دینا
اس کے نتیجے میں اپنے احساسات اور جذبات کو ربّ کے حکم کے تابع کر دینا، اس کے نتیجے میں ہمیں فلاح و نجات کی ضمانت مل جائے گی ۔
حضرت ابراہیم علیہ السلام کی اس قربانی سے امت کو یہ پیغام ملتا ہے کہ ہمیں جب کبھی اللَّه کا حکم ملے تو اس سے کنارہ کشی نہ کریں بلکہ اسکی رضا اور حکم پہ اپنے سب سے عزیز کی قربانی دینے کی ضرورت ہوتو ہمارے پاؤں میں لغزش نہ ہو ,اور کبھی فکر پیچھے مڑ کر نہ دیکھیں اللَّه کرے آپ کی قربانی دربار الہی میں قبول ومقبول ہو

ہے خلیل اللَّه کی سنت یہی عید الاضحٰی
پسرِ ابراہیم کی نسبت یہی عید الاضحٰی
صبر اور ایثار کی صورت یہی عید الاضحٰی
ساعتِ شکرانہِ نعمت یہی عید الاضحٰی
آ رہی ہے باعث برکت یہی عید الاضحٰی

اللَّه رب العزت سے دعا ہے کہ یہ عید قرباں پوری امت مسلمہ کے لئے خیر اور رحمت کا پیغام لے کر آئے اور ہمیں صحیح معنوں میں اس عید کی روح کو سمجھنے اور اس پر عمل کر نے کی توفیق عطا کرے۔

"آمین یا رب العالمین”

وَالسَّلَامُ عَلٰى مَنِ اتَّـبَعَ الْـهُدٰی
سورہ طہ "47”
التماسِ دعا
“روبی عابدی”

تبصرہ کریں