عید مباھلہ

تمام اہل اسلام کو
خصوصاً رسول اللَّهٌ، خانوادۂ رسولٌ اور امام عصر عج کو عید مباہلہ مبارک ہو

مباہلے کی یہ صورت بتارہی ہے ہمیں
کہ پنجتن کے مقابل جو آئے جھوٹا ہے

24 ذی الحجہ عید مباہلہ کا دن ہے اس دن رسول اللَّه (ص) نے نصارائے نجران سے مباہلہ کیا اور اسلام کو عیسایت پر کامیابی عطا کی۔
مباہلہ پیغمبر (ص) کی حقانیت اور امامت کی تصدیق کا نام ہے۔ مباہلہ پیغمبر کے اہل بیت کا اسلام پر آنے والے ہر آنچ پر قربان ہونے کےلئے الہی منشور کا نام ہے۔
“آیت اللہ خمینی”
(5ـ مہر 1360ھ،ش/ 27ـ ستمبر 1981ِء)

عید مباہلہ مسلمانوں کے لئے بہت بڑا تحفہ ہے جس دن اللَّه نے دنیا پر واضع کر دیا کہ میرے دنیا میں نائب کون ہیں؟
جو نہ صرف گناہوں سے پاک اور معصوم ہیں
بلکہ وہ پنج تن پاکࣿ ہیں

خدا کا قہر ہے اُن کی نگاہ کی گردش
گرا جو اُن کی نظر سے سنبھل نہیں سکتا

وَالسَّلَامُ عَلٰى مَنِ اتَّـبَعَ الْـهُدٰى
(سورہ طہ-47)
التماسِ دعا "
"روبی عابدی”

تبصرہ کریں