خدارا احترام کریں

محرم کا مہینہ شیعہ کے اماموں کا نہیں
رسول ﷲ صلی اللّٰہ علیہ و آلہ وسلم کے نواسے نواسیوں پر کیئے گئے ظلم کا مہینہ ہے،
صرف رسول اللّٰہ کے غم کا احترام کریں
گھر میں بچوں کو بتائیں
کہ
محرم میں رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ و آلہِ وسلم کے گھرانے کے ساتھ کیا ہوا تھا
شیعہ والے مولویوں کی باتیں نہ بتائیں،
جو قرآن میں اور صحاح ستہ میں اہل بیت کے لئے لکھا ہے وہ بتائیں
اگر غم کرنا بھی گناہ لگے تو،
احترام تو پڑوسی کے مرنے پر بھی کرتے ہیں
کچھ دن ایسا کچھ نہیں کرتے
جو وہ دیکھ کر رنجیدہ ہو جائے
تو یہی سوچ کر احترام کرلیں
کہ جن کا کلمہ پڑھتے ہیں وہ
رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کیا سوچیں گے

قیامت کے دن کیا منہ دیکھائیں گے انہیں

خدارا احترام ضرور کریں

پھر زخم نہ کھل جائیں کہیں آلِ نبی کے
جلتے ہوئے خیموں کی وہی شام نہ لکھنا۔
جو ذکر نہ کرتے ہوں ، حُسین ابنِ علی کا۔
اُس شہر کے لوگوں میں میرا نام نہ لکھنا۔

"وَالسَّلَامُ عَلٰى مَنِ اتَّـبَعَ الْـهُدٰى”
(سورہ طہ-47)
التماسِ دعا
"روبی عابدی”

تبصرہ کریں