السلام علیکم
( اکثر یہ دیکھا جاتا ہے کہ ہماری جوان بہنیں بھی واجب نماز بیٹھ کے پڑھ رہی ہوتی ہیں اس سلسلے میں کچھ وضاحتیں یہ کافی تفصیل طلب ہے اس لئے ایک پوسٹ میں ممکن نہیں )
لغزش بہت بڑی ہے اگر رہ گئی نماز
پُرسش بہت کڑی ہے اگر رہ گئی نماز
(عرشی)
واجب نمازوں کے لئے
جب تک ہم کھڑے ہوکر نماز پڑھ سکتے ہیں بیٹھ نہیں سکتے مثلاً جو بھی کھڑے ہوتے وقت ان کا بدن حرکت کرتا ہے یا مجبور ہیں کسی چیز پر تکیہ کریں یا اپنے پیروں کو معمول سے زیادہ کھلا رکھیں یا اپنے بدن کو تھوڑا ٹیڑھا کریں اس طرح سے کہ ان مقامات میں قیام صدق کرتا ہو تو جس طرح بھی ہو سکے کھڑے ہو کر نماز پڑھنا ہوگا
(تھکن کی وجہ سے بھی ہم بیٹھ کے واجب نماز نہیں پڑھ سکتے )
لیکن اگر کسی بھی حالت میں کھڑے نہ ہو سکیں تو سیدھے بیٹھ کر نماز پڑھیں اس بنا پر کھڑے ہوکر نماز پڑھنا اضطراری قیام کے ساتھ ( مذکورہ مقامات کی طرح ) بیٹھ کر نماز پڑھنے پر مقدم ہے۔
اور
جب تک انسان بیٹھ سکتا ہے لیٹ کر نماز نہیں پڑھ سکتا اور اگر سیدھے نہ بیٹھ سکتے ہوں تو جس طرح بھی ممکن ہو بیٹھیں اور اگر کسی بھی حال میں بیٹھ نہ سکتے ہوں تو اس طریقے سے جو قبلہ کے احکام میں بیان کیا جاتا ہے کہ پہلو پر لیٹیں
اس طرح سے کہ ان کے بدن کے سامنے کا حصہ قبلہ رُخ ہو اور جب تک دائیں پہلو پر لیٹنا ممکن ہے احتیاط لازم کی بنا پر بائیں پہلو پر نہ لیٹے اور اگر یہ دونوں ممکن نہ ہو تو پیٹھ کے بل اس طرح لیٹے کہ پیر کے تلوے قبلہ کی طرف ہوں۔
جو کوئی کھڑے ہو سکتے ہیں اگر خوف رکھتے ہوں کہ کھڑے ہونے کی وجہ سے۔ (گرچہ دیوار یا عصا یا اس طرح کی چیز پر تکیہ دے کر ) بیمار ہو جائیں گے یا قابلِ توجہ ضرر پہونچے گا تو بیٹھ کر نماز پڑھ سکتے ہیں چنانچہ اگر بیٹھنے سے بھی خوف رکھتے ہوں تو لیٹ کر نماز پڑھ سکتے ہیں اور وقت گزرنے سے پہلے عذر کے برطرف ہو جانے کا حکم یہ ہے کہ اگر اس بات سے نا امید نہ ہو کہ آخر وقت میں کھڑے ہو کر نماز پڑھ سکیں گے تو اول وقت میں نماز پڑھیں اور آخر وقت میں کھڑے ہوکر نماز پڑھنے پر قادر ہو جائیں تو نماز دوبارہ پڑھیں لیکن اگر ناامید ہوں کہ آخر وقت کھڑے ہوکر نماز نہیں پڑھ سکیں گے اور اول وقت نماز پڑھ لی ہو اور پھر کھڑے ہونے پر قادر ہو گئے ہوں تو نماز کا دوبارہ پڑھنا ضروری نہیں ہے۔
باقی آئندہ
(اگلی پوسٹ میں ان شاء اللّٰہ بیٹھ کے نماز پڑھنے کے مزید طریقہ)
(اگر کچھ سمجھ میں نہیں آیا ہے تو پوچھ لیا جائے کیونکہ غلطی کرنے سے بہتر ہے سوال کرنا )
"وَالسَّلَامُ عَلٰى مَنِ اتَّـبَعَ الْـهُدٰى”
(سورہ طہ-47)
التماسِ دعا
"روبی عابدی”
