آج کی پوسٹ صرف ان کے لئے جو عقل و شعور رکھتے ہیں
اور موجودہ حالات پہ نظر ہے 😁😁
دشت میں خاک اڑاتے ہیں دعا کرتے ہیں
ہم قلندر جہاں جاتے ہیں دعا کرتے ہیں
(ہاشم رضا)
ہر لفظ میں محبت، ہر لفظ میں دعا
مقروض کردیا ہمیں تیرے خلوص نے
دشمنِ جاں ہی سہی، دوست سمجھتے ہیں اُسے
بددعا جس کی ہمیں بن کے دعا لگتی ہے
دعاء کرو یہ دل سے کبھی، ٹوٹے نہ کہیں یہ یارانہ
یاد رہے ہمیشہ کبھی، بگڑے نہ کہیں یہ افسانہ
اب ہم مثلِ قلندر دعا کرتے ہیں
سب کہیں آمین یا رب العالمین 🤲
پروردگار بہت گناہ گار بندے ہیں مگر تیری عطا سے مایوس نہیں سب دعاؤں کے ساتھ ہماری قوم کی یہ دعا بھی قبول فرما تُو تو مسبب الاسباب ہے ہمیں خالی ہاتھ نہ لوٹانا
دعائیہ کلمہ:-
“جو جس کے لئے زندہ باد کے نعرے لگا رہا ہے
ان نعرے والوں کو ان ہی کے ساتھ ہی محشور فرمانا”
آمین یا رب العالمین
🤲🤲🤲🤲🤲🤲
اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وآلِ مُحَمَّدٍ وعَجِّلْ فَرَجَهُمْ
بدل جاتی ہے قسمت بھی دعا سے
نہیں مایوس ہم اپنے خدا سے۔۔
اور پھر روزِ محشر یوں ہو تو مزا دوبالا 😜😜
کیوں دیکھ کے آئینے میں حیران ہو خود کو
چڑھتا ہے یونہی رنگ فقیروں کی دعا کا
(عبدالحمید عدم)
"وَالسَّلَامُ عَلٰى مَنِ اتَّـبَعَ الْـهُدٰى”
(سورہ طہ-47)
التماسِ دعا
"روبی عابدی”
کمنٹس میں آمین یا رب العالمین
لکھ کے ثوابِ دارین حاصل کریں
ہم تو دشمن کو بھی پاکیزہ سزا دیتے ہیں
ہاتھ اُٹھاتے نہیں نظروں سے گرا دیتے ہیں
