نماز قلبِ مسلماں کی مونس و یاور
نماز بازوۓ مومن میں قوت لشکر
نماز حسنِ نبی حسنِ فاتح خیبر
نماز سینہِ باطل پہ موت کا خنجر
حق آشنا کے لئے پاسبان ہوتی ہے
نماز نانِ جوئ سے جوان ہوتی ہے
(ہمیں تو بہت مال ملتے ہیں ان سے پوچھیں جنہوں نے نماز قائم کی جو تاجدارِ امامت ہے گھٹنوں سے روٹی توڑ رہا ہے)
نماز ہی سے ملا ہے چراغ علم و یقیں
یہی جلالتِ مذہب یہی صباحتِ دیں
نماز ہی نے دیکھائے صداقتوں کے نگیں
یہی ادا ہے جو موقوف رنگ و نسل نہیں
(کوئی یہ نہ سمجھے کہ ہم سید ہیں تو پڑھیں نہ پڑھیں خدا کی قسم دگنا عذاب ہوگا امتی سے زیادہ عذاب اس شخص پہ ہوگا اس لئے ہم خونِ رسول اللّٰہ کا دعوی بھی کرتے ہیں کہ ہم رسول اللّٰہ کی اولاد سے ہیں خاندانِ سادات سے ہیں اور
رسول اللّٰہ کے حکم کے خلاف ہوں گے اس بات پہ دگنا عذاب ہوگا )
ادا کا حسن دلیلِ کمال ہوتا ہے
نماز ہی سے مسلماں بلال ہوتا ہے
نشانِ فخر کہوں وجہ امتیاز کہوں
بیانِ عشق کہوں ماجراۓ ناز کہوں
خدا کی یاد میں تکمیلِ سوز و ساز کہوں
حجاب آتا ہے گر تحفہِ حجاز کہوں
(فیصلہ کن بات)
خرد (عقل) کی تیغ ہے رہبانیت کی قاتل ہے
نماز مسلم و کافر میں حدِ فاصل ہے
( یہ کلیہ ہے)
اگر معنئ الحمد پہ نگاہ رہے
مطع کعبہِ دل جلوہِ الہ رہے
نفس نفس جو حقیقت کی سیدھی راہ رہے
محال ہے کہ زمانے میں پھر گناہ رہے
خدا سے جن کو بڑی نعمتیں میسر ہیں
قسم خدا کی وہی زندگی کے رہبر ہیں
سنے تو غور سے کوئی نماز گویا ہے
خدا ہر ایک نمازی کی بات سنتا ہے
رجوعِ روح میں طلبِ مغفرت کا سودا ہے
خدا کی دی ہوئی قوت ہر ایک سراپا ہے
(قَدْ قامَتِ الصَّلاةُ)
سمجھ کے واحد و یکتا اُسے کریم کہے
وہی عظیم ہے جو ربی العظیم کہے
نماز ہی تو ہے پاکیزہ خصلتوں کا شجر
اسی شُکر کو ملے ہیں خدا پسند ثمر
نماز کیا ہے محاسن کا مقصد و مقصر
اسی سے ملتے ہیں اخلاقیات کے گوہر
(جتنا بھی دعوے کریں کہ بڑے صاحبِ خلق ہیں خدا کی قسم بغیر نماز کے نہیں ملیں گے یہ فیصلہ رسولِ کریم ہے)
تمام حکمت و علم و ہنر نماز میں ہے
حیات صورتِ شب ہے سحر نماز میں ہے
نماز نفس کی عزت ہے اولیاء کی قسم
نماز دین کی حرمت ہے اوصیاء کی قسم
نماز حسنِ شریعت ہے انبیاء کی قسم
نماز قصہِ وحدت ہے کبریا کی قسم
یہ امر ڈوبتے سورج کو کھینچ لاتا ہے
نماز ہو تو گیا وقت ہاتھ آتا ہے
(کون کہتا ہے کہ گیا وقت ہاتھ آتا نہیں اہلبیت کے در پہ آئیں تو معلوم ہوجاتا ہے کہ آتا ہے یا نہیں)
“زیدی”
اللّٰہ تعالیٰ ہم سب کی توفیقات میں اضافہ فرمائے۔
"آمین یا رب العالمین "
وَالسَّلَامُ عَلٰى مَنِ اتَّـبَعَ الْـهُدٰی
سورہ طہ "47”
التماسِ دعا
"روبی عابدی”
