ہم خود اپنے رازداں ہیں
کیونکہ جو اپنے راز کسی کو بتائے تو وہ راز راز نہیں رہا،
جب ہم خود راز کو راز نہ رکھ سکیں تو دوسرا کیا رکھے گا
جب تک بات ہمارے دل میں رہتی ہے
ہمارا راز رہتی ہے
جیسے ہی ہماری زبان پہ آتی ہے
وہ ہوا کے گھوڑے پہ سوار ہوجاتی ہے
پھر وہ راز نہیں رہتی
لیکن یاد رکھیں اگر کوئی ہمیں اپنا راز بتائے
تو خیال رکھیں
وہ امانت ہے ہمیں اسکی حفاظت کرنا واجب ہے
"وَالسَّلَامُ عَلٰى مَنِ اتَّـبَعَ الْـهُدٰى”
(سورہ طہ-47)
التماسِ دعا
"روبی عابدی”
