انسان کے پیدا ہوتے ہی جو چیز اسکے تعاقب میں ہوتی ہے
وہ رزق کے بعد صرف اور صرف موت ہے
جو ہماری زندگی کی سب سے بڑی ضامن ہے۔
جو پیدا ہوا ہے اس نے ضرور جانا ہے
نہ ہمارا پیدا ہونے پہ اختیار اور نہ مرنے پہ۔۔
صرف نماز کے دو سجدوں کے بیچ میں ہی ساری زندگی کا انحصار ہے
زندگی اللّٰہ نے ایک بار کے لئے دی ہے
اسکو اللّٰہ کے احکامات میں رہتے ہوئے
ہنسی خوشی گزارا جائے
موت نے چپکے سے جانے کیا کہا
اور زندگی خاموش ہوکے رہ گئی
ہم کیوں دوسروں کی ٹوہ، غیبت، برائی،
وغیرہ وغیرہ میں
اپنی اتنی اچھی اور خوبصورت زندگی ضائع کریں؟
آئیے آج مل کے عہد کریں کہ
"خوش رہیں گے اور خوشی بانٹیں گے "
ان شاء اللّٰہ
"وَالسَّلَامُ عَلٰى مَنِ اتَّـبَعَ الْـهُدٰى”
(سورہ طہ-47)
التماسِ دعا
"روبی عابدی”
