مسکراہٹ

“ مسکراہٹ “
روزہِ، محبت کی سحر اور
افطار، مین مینو ہوتا ہے
غصہ سے خالی پلیٹ
درگزر سے بھرا شربت کا گلاس
اور بےتکی باتوں سے اجتناب کا میٹھا
اور سب سے اہم چیز جو کہ مین ڈش ہے
مسکراہٹ کا چہرے پہ سجا رہنا 😊
ہماری شخصیت میں سب سے سحر انگیز شئے
ہماری مخلص مسکراہٹ ہے

‎ہنسنا ایک حمد ہے
‎اگر ہم خود ہنس سکتے ہوں اور دوسروں کو بھی ہنسا سکتے ہیں
‎تو یہ جان لیں اس طرح حمد اور ستائش کریں گے
‎جب ہمارے بدن کا ہر حصہ مسکراتا ہے تو ہمارے وجود کا ہر ہر حصہ ہنس اٹھتا ہے
‎اس وقت ہم بہت زیادہ سکون حاصل کرتے ہیں
‎اور کوئی ہنس سکتا
‎ہے تو سب سے مختصر راستہ یہی مسکراہٹ ہے
کہ ہم جس کی وجہ سے کسی کو کہہ سکتے ہیں کہ آپ کو دوست رکھتے ہیں
اور آپکو چاہتے ہیں
‎ہم کو معلوم ہونا چاہیے ہنسنے اور ہنسانے والے
اور دوسروں کو خوش رکھنے والے خدائی فوجدار ہوتے ہیں …
‎ہمیشہ شاد رہیں اور خوش رہیں

وہ جس کو دیکھے تو دکھ کا لشکربھی لڑکھڑائے،
شکست کھائے۔
لبوں پہ اپنے وہ مسکراہٹ سجا کے رکھنا،
کمال یہ ہے۔

دعا ہے کہ اس مسکراہٹ کو ہم سب اپنے چہرے سے کبھی جدا نہیں کریں آمین یا رب العالمین

مسکراہٹ ہے حسن کا زیور
مسکرانا نہ بھول جایا کرو
(عدم)

وَالسَّلَامُ عَلٰى مَنِ اتَّـبَعَ الْـهُدٰی
سورہ طہ "47”
التماسِ دعا
“روبی عابدی”

تبصرہ کریں