”امامِ حجت عَجِّلَ اللہ فَرَجَهُ کی امامت کا پہلا دن “

تمام مومنین و مومنات مسلم و مسلمات کو عید زھرا سلام اللّٰہ علیہ، امام زمانہ عج کی امامت کا پہلا دن بہت بہت مبارک ہو۔ خصوصاً امامِ زمانہ علیہ السلام کی خدمت میں ھدیہِ تبریک پیش کرتے ہیں

پروردگارِ عالم تمام مومنین کو ایسی ہزاروں عیدیں نصیب ہوں آمین

کچھ نہیں پاس مگر دولت ایمان تو ہے
مدح حیدرٌ سے میری دہر میں پہچان تو ہے
جس کو کافر کی سند دیتے ہیں کافر زادے
وہ برے وقت میں احمد کا نگہبان تو ہے
گھر میں حیدرٌ کے نظر آتے ہیں فاقے لیکن
آکے سلمان یہاں فخر سلیمان تو ہے
مجھ کو کیا فکر لکھیں لاکھ وہ تفسیر مگر
پردہ غیب میں اک بولتا قرآن تو ہے
“نفیس ہلوری”

سب سے گزارش ہے کہ کثرت سے تعجیل کی دعا کریں
العجل العجل العجل!!

ہٹ جائیں گر اماِم زماں درمیان سے
لاکھوں بلائیں ٹوٹ پڑیں آسمان سے

نوربیع الاول عید زہرا ختم ولایت کا آغاز ہے۔
گیارہویں امام حضرت امام حسن عسکری علیہ السلام کی شہادت آٹھ ربیع الاول دوسو ساٹھ ہجری میں واقع ہوئی اور بارہویں امام حضرت امام مہدی عجل اللّٰہ تعالی فرجہ منصب امامت پرفائز ہوئے
اور ہمارے موجودہ امام، امام زماں، امامِ حجت عج کا دور شروع ہوا جسے عید زہرا کے عنوان کے ساتھ منایا جاتا ہے۔

یہ علیٌ و فاطمہٌ کے مومنوں کی عید ہے

آقا مبارک است رَدای امامتْ
ای غایب از نظر به فدای امامتْ

کچھ لوگ یہ سوال کرتے ہیں کہ امام عج کی ہی امامت کا پہلا دن کیوں مناتے ہیں تو اس کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ وہ امامِ وقت ہیں ہمارے زمانے کے اور زندہ امام عج ہیں ۔۔۔۔

اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وآلِ مُحَمَّدٍ وعَجِّلْ فَرَجَهُمْ
وَالسَّلَامُ عَلٰى مَنِ اتَّـبَعَ الْـهُدٰى”
(سورہ طہ-47)
التماسِ دعا
"روبی عابدی”

تبصرہ کریں