ولادت حضرت محمد مصطفےٰ صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم

السلام علیکم
تمام عالم اسلام کو ہماری، ہماری فیملی کی طرف سے ہفتہ وحدت 12 تا 17 ربیع الاول ولادت حضرت محمد مصطفےٰ صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم بہت بہت مبارک ہو

تم آئے تو جہاں بھر میں سویرا کر دیا تم نے٭
میرے آقا اندھیرے میں اجالا کر دیا تم نے
(سعد امروہی)

حضرت محمد صلی اللّٰہ علیہ و آلہ وسلم کی تاریخ پیدائش کے بارے میں مختلف روایات ہیں۔ اہل سنت کے نزدیک زیادہ روایات 12 ربیع الاول کی ہیں اگرچہ کچھ اہل سنت علما 9 ربیع الاول کو درست مانتے ہیں۔
اہلِ تشیع 17 ربیع الاول کو درست سمجھتے ہیں۔
(مشکوٰۃ۔ باب سید المرسلین صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم
مستدرک الحاکم، خصائصِ کبریٰ، تاریخ طبری، سیرت ابن ہشام، تاریخ طبری، البدایہ و النہایہ، مناقب شہر آشوب )
رسول اللّٰہ کا یوم ولادت مشہور شیعہ قول کے مطابق 17 ربیع الاول اور اہل سنت کے مشہور قول کے مطابق 12 ربیع الاول ہے۔[آیتی، تاریخ پیامبر اسلام، ص43۔]

انقلاب ایرانِ اسلامی کے بانی اور دنیائے تشیع کے رہنما آیت اللّٰہ خمینی (ره) نے 12 تا 17 ربیع الاول ہفتہ وحدت منانے کا حکم دیا تھا،
یہ حکم خاتم النبین حضرت محمد مصطفی (ص) کے یوم ولادت کے حوالے سے شیعہ اور سنی مسلمانوں کے درمیان اختلاف پائے جانے کی بنیاد پر دیا گیا تھا،
اہل شیع 17 ربیع الاول جبکہ اہلسنت حضرات 12 ربیع الاول کو ولادت رسول خدا (ص) مناتے ہیں،
اسی بنیاد پر آیت اللّٰہ خمینی (ره) نے حکم دیا کے 12 تا 17 ربیع الاول تمام مسلمان ہفتہ وحدت کے عنوان سے منائیں تاکہ استعمار اور دشمن اسلام کو مسلمانوں میں اختلافی بات کرنے کا موقع نہ مل سکے۔
آج دنیا بھر میں ہفتہ وحدت بافرمان آیت اللّٰہ خمینی (ره) منایا جارہا ہے،

آپٌ کا محل ولادت مکہ اور بعض مآخذوں میں شعب ابی طالب میں محمد بن یوسف کا گھر مذکور ہے۔[کلینی، الكافى، ج‏1، ص439؛ ابن شہرآشوب، المناقب، ج‏1، ص172؛ عاملی، الصحيح من السيرة النبي الأعظم، ج‏2، ص68]

اذان سنتے ہی جو مسجدوں میں آجائیں
مشن نبیٌ کا وہی کا میاب کرتے ہیں
(ڈاکٹر جمال )

اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وآلِ مُحَمَّدٍ وعَجِّلْ فَرَجَهُمْ

وَالسَّلَامُ عَلٰى مَنِ اتَّـبَعَ الْـهُدٰى”
(سورہ طہ-47)
التماسِ دعا
"روبی عابدی”

تبصرہ کریں