”پانچ بے مثال چیزیں“

تمام مسئلے نوعیت سوال کے ہیں

جواب ہوتے ہیں سارے سوال کے اندر

(اقتدار جاوید)

پانچ بے مثال چیزیں

عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ ع‌ خَمْسَةٌ لَوْ رَحَّلْتُمْ فِيهِنَّ الْمَطَايَا لَمْ يقدروا [تَقْدِرُوا] عَلَى مِثْلِهِنَ‌

1- لَا يَخَافُ عَبْدٌ إِلَّا ذَنْبَهُ

2- وَ لَا يَرْجُو إِلَّا رَبَّهُ

3- وَ لَا يَسْتَحْيِي الْجَاهِلُ إِذَا سُئِلَ عَمَّا لَا يَعْلَمُ

4- أَنْ يَقُولَ لَا أَعْلَمُ وَ لَا يَسْتَحْيِي أَحَدُكُمْ إِذَا لَمْ‌ يَعْلَمْ‌ أَنْ‌ يَتَعَلَّمَ

5-‌ وَ الصَّبْرُ مِنَ الْإِيمَانِ بِمَنْزِلَةِ الرَّأْسِ مِنَ الْجَسَدِ وَ لَا إِيمَانَ لِمَنْ لَا صَبْرَ لَهُ.

(عيون أخبار الرضا عليه السلام ؛ ج‌2 ؛ ص44)

امام رضا علیہ السلام امام علی علیہ السلام سے نقل کرتے ہوئے فرماتے ہیں:

امام علی علیہ السلام نے فرمایا:

پانچ چیزیں ایسی ہیں جنہیں ڈھونڈنے کے لیے کمر کس لو یا

اگر تم ہمت بھی کرو تو ان کی مثل نہیں پا سکو گے

1- کوئی بھی بندہ اپنے گناہ کے علاوہ کسی اور چیز سے نہ ڈرے،

2۔ کوئی بھی اپنے پروردگار کے علاوہ کسی اور سے امید نہ رکھے،

3۔ جاہل کبھی بھی اس بات سے شرم نہ کرئے کہ جو چیز وہ نہیں جانتا ہے اس کے بارے میں کہے کہمیں نہیں جانتا ہوں

4- تم میں سے  اگر کوئی علم نہیں رکھتا ہے تو اسے حاصل کرنے میں شرم نہیں کرنی چاہیئے۔

5۔ صبر کا ایمان سے اس طرح رابطہ ہے جس طرح  سر کا بدن سے اور جس کے پاس صبر نہیں ہے اس کے پاس ایمان بھی نہیں ہے٭٭٭٭٭٭

کشتیاں سب کی کنارے پہ پہنچ جاتی ہیں

ناخدا جن کا نہیں ان کا خدا ہوتا ہے

(امیرمینائی)

پروردگار ہم سب کو ان فرمودات پہ عمل کرنے کی اور گناہوں سے بچنے کی توفیق عطا فرما

آمین یا رب العالمین

یاد آئے ہیں اف گناہ کیا کیا

ہاتھ اٹھائے ہیں جب دعا کے لئے

(ذکی کاکوروی)

وَالسَّلَامُ عَلٰى مَنِ اتَّـبَعَ الْـهُدٰى

(سورہ طہ-47)

التماسِ دعا

"روبی عابدی"

تبصرہ کریں