اَللّٰھُمَّ لَا تَنزَعْ مِنّیْ صَالِحَ مَا اعْطَیْتَنِیْ
اَللّٰھُمَّ لَا تُشْمِتْ بِیْ عَدُوَاً وَلَا حَاسِداً اَبَداً۔
اَللّٰھُمَّ لَاتَرِدنِیْ فِیْ سُوْءٍ نِ اسْتَنْقَذْتَنِیْ مِنْہ اَبَداً
اَللّٰھُمَّ لَا تَکِلْنِیْ اِلٰی نَفْسِیْ طَرْفَةَ عَیْنٍ اَبَداً
"پروردگار جو نعمت تو نے ہمیں عنایت فرمائی ہے وہ ہم سے واپس نہ لے۔
رب العزت ہمیں دشمنی اور حسد کرنے والے کی ملامت کا کبھی بھی نشانہ بننے نہ دے۔
اے پروردگار ! جن برائیوں سے تو نے ہمیں باہر نکالا ہے کبھی بھی ان کی طرف واپس نہ کرنا۔
بارِ الہاء ! ہمیں آنکھ جھپکنے کی مدت کے لیے بھی اپنی حالت پر ہر گز نہ چھوڑنا۔”
(گناھان کبیرہ )
"آیۃ اللّٰہ شھید دستغیب شیرازی”
حسد کی آگ ہر انساں کو جَلا دیتی ہے
یہ نفرت کے شعلوں کو اور ہوا دیتی ہے
حاسد کی خواہش دوسرے اور اس کی خوشی کو ختم کرنے کی ہوتی ہے
لیکن وہ نامعلوم انداز میں اپنے آپ کو ہی ختم کررہا ہوتا ہے، اور یہی اُس کی سب سے بڑی بے خبری ہوتی ہے۔
قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ۔ مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ۔
کہہ دیجئے کہ میں صبح کے مالک کی پناہ چاہتا ہوں۔ تمام مخلوقات کے شر سے
(سورہ الفلق آیت 1۔2)
”وَمِنْ شَرِّ حَاسِدٍ إِذَا حَسَدَ“
(سورہ الفلق/5)
اور ہرحسد کرنے والے کے شر سے جب بھی وہ حسد کرے
پروردگار ہم سب کی حسد کی آگ سے محفوظ فرما
"آمین یا رب العالمین "
وَالسَّلَامُ عَلٰى مَنِ اتَّـبَعَ الْـهُدٰی
سورہ طہ "47”
التماسِ دعا
”روبی عابدی“
